ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا، 6 ہفتے کے لئے ٹیم سے باہر ہوا بڑا کھلاڑی

ایڈن ماركرم کو سینچورین میں چل رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ میدان پر ڈٹے رہے۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا، 6 ہفتے کے لئے ٹیم سے باہر ہوا بڑا کھلاڑی
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایڈن مارکرم چوٹ کے سبب ٹیم سے باہرہوگئے۔

سینچورین:  جنوبی افریقہ کے سلامی بلے بازایڈن ماركرم انگلینڈ کے خلاف جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزسےانگلی میں فریکچرکی وجہ سے باہرہو گئے ہیں۔ ماركرم کو سینچورین میں چل رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن فیلڈنگ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن اس کے بعد بھی وہ میدان پر ڈٹے رہے۔ اگرچہ ان کی انگلی کا بعد میں ایکسرے کیا گیا، جس کےبعد انہیں آرام کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔ میچ میں 20 اوردورن بنانے والے ماركرم کی انگلی کی اگلے ہفتے سرجری ہوگی اوروہ کم ازکم 8 ہفتوں تک میدان سے دور رہیں گے۔


واضح رہےکہ ماركرم کوگزشتہ سال ہنودستان کے دورے دوران پنے ٹیسٹ میچ میں کلائی میں فریکچرہوگیا تھا۔ مارکرم اکتوبرکے بعد پہلی بار ٹسٹ میچ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے ہندوستان دورے پرپنے میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران مایوسی میں اپنا ہاتھ کسی ٹھوس چیزپر ماردیا، جس سے ان کی کلائی میں فریکچرہوگیا تھا۔ انہوں نے حالانکہ انگلینڈ کے خلاف اس ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں بلے بازی کی ہے۔ مارکرم نے پہلی اننگ میں 20 رن جبکہ دوسری اننگ میں دورن بنائے۔


پنے اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں ایڈن مارکرم نے کسی چیزپر اپنا ہاتھ دے مارا تھا۔


خراب کارکردگی کے سبب پنے میں توڑلیا تھا ہاتھ

ہندوستان دورے پرجنوبی افریقہ کے سلامی بلے بازایڈن مارکرم اپنی خراب کارکردگی سے اس طرح مایوس ہوچکے تھے کہ پنے ٹسٹ کے دوران انہوں نے ڈریسنگ روم میں کسی چیزپراپنا ہاتھ  ماردیا، جس سے ان کی کلائی زخمی ہوگئی تھی۔ اس چوٹ کے سبب انہیں رانچی ٹسٹ سے بھی باہرہونا پڑا تھا۔

 

 
First published: Dec 28, 2019 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading