உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب اختر کون‘؟ بھونیشورکمار نے پھینکی 208 KMPH کی رفتار سے گیند، جانئے کیسے یہ غضب ہوا؟

    IND vs IRE, 1st T20: ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوئے پہلے مقابلے میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ سوئنگ گیند بازی کے لئے پہچان بنانے والے ہندوستانی گیند باز بھونیشور کمار نے اس میچ میں ایک نہیں بلکہ 2 بار 200 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ آپ بھی یہ پڑھ کر حیران رہ گئے ہوں گے۔ اس کے پیچھے کی حقیقت کچھ اور ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوئے پہلے ٹی20 میں بڑا ہی خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ جس کسی نے بھی اسے دیکھا، اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں ہوا۔ اس کی واجب وجہ بھی ہے، اب اگر کوئی کہے کہ بھونیشور کمار سب سے تیز گیند پھینک سکتے ہیں تو کسی کو بھی یقین نہیں ہوگا۔

      عمران ملک کا نام سامنے آنے پر لوگ ضرور اس بات کو مان لیں گے، کیونکہ ان کی طاقت ہی رفتار ہے۔ تاہم ہندوستان-آئرلینڈ کے درمیان ہوئے پہلے  ٹی20 میں جس ایک گیند باز کی رفتار سب سے زیادہ خیال کی گئی، وہ عمران ملک نہیں، بلکہ بھونیشور کمار تھے۔

      اسپیڈو میٹر پر بھونیشور کمار کی ایک گیند کی رفتار 208 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ اب اتنی تیز گیند تو دنیا کے سب سے تیز پھینکنے کا ریکارڈ رکھنے والے شعیب اختر نے بھی نہیں ڈالی ہے۔ وہ بھی 170 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اوپر نہیں گئے۔ دراصل، بھونیشور کمار کی اس تیز رفتار گیند کے پیچھے اسپیڈو میٹر میں آئی تکنیکی خرابی ہے۔

      بھونیشور کمار نے میچ کا پہلا اوور پھینکا تھا اور اس اوور کی پہلی گیند کی رفتار ہی اسپیڈو میٹر نے 201 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی۔ اسی اوور میں ہی اسپیڈو میٹر نے ایک بار پھر بھونیشور کمار کی گیند کی ایک گیند کی رفتار 208 کلو میٹر فی گھنٹہ بتا ڈالی۔ جو عالمی کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے والے شعیب اختر کی 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بہت زیادہ تھی۔ فینس دیکھنے تو آئے تھے عمران ملک کی رفتار، لیکن انہیں بھونیشور کمار نے حیران کردیا۔

      بھونیشور کمار سوئنگ گیند باز ہیں۔ ان کی رفتار 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی بیچ رہتی ہے۔ ایسے میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں اسپیڈومیٹر کے ذریعہ ان کی گیند کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھانا، محض ایک تکنیکی خامی ہے۔ حالانکہ اس خرابی نے ہندوستانی فینس کو حیران کرنے پر تو مجبور کر ہی دیا۔

      بھونیشور کمار بنے سب سے تیز گیند باز

      اس کے بعد ٹوئٹر پر میمس کا سیلاب سا آگیا۔ فینس نے کئی دلچسپ میم شیئر کئے۔ اس سے پہلے بھی کئی مقابلوں میں اسپیڈومیٹر کی ایسی خرابی سے کوئی معمولی رفتار والا گیند باز طوفانی بن گیا ہے۔ بھونیشور کمار نے آئر لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے تین اوور میں 16 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ بھونیشور کمار نے ایک اوور میڈن بھی پھینکا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: