اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان اور انگلینڈ میچ سے پہلے میدان پر بڑا حادثہ، ہیلی کاپٹر نے پہنچایا نقصان

    Pakistan vs England T20I Series: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے ٹی20 سیریز شروع ہو رہی ہے۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    Pakistan vs England T20I Series: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے ٹی20 سیریز شروع ہو رہی ہے۔ (Pakistan Cricket Twitter)

    Pakistan vs England T20I Series: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی20 سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) سیریز سے فارم حاصل کرنا چاہیں گے۔ وہ ایشیا کپ میں کچھ خاص کارکردگی نہیں پیش کرسکے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: بابر اعظم (Babar Azam) آج سے نئی شروعات کرنا چاہیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ (PAK vs ENG) کے درمیان سات میچوں کی ٹی20 سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے دونوں ٹیموں کے لئے یہ تیاری کا اچھا موقع بھی ہے۔ گزشتہ دنوں ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بلے سے بری طرح سے ناکام رہے تھے۔ انگلش ٹیم دوسری طرف 17 سال بعد دورے پر آئی ہے۔

      پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ میچ سے پہلے یہاں بڑے حادثہ کی خبر آرہی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے سبب آرگنائزروں کو پریشان ہونا پڑا۔ کرکٹ پاکستان کی خبر کے مطابق، اسٹیڈیم میں اسپائیڈرکیم لگایا گیا تھا۔ سیکورٹی انتظامات کی جانچ کے دوران ہیلی کاپٹر کیم کے تار سے رابطہ میں آگیا اور وہ گرگیا۔ حالانکہ جلد ہی اسے صحیح کرلیا گیا، لیکن براڈ کاسٹر نے اس پر ناراضگی ظاہرکی ہے اور حادثہ کی وجہ سے فکر مند بھی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      افغانستان کا خطرناک گیند باز، جسے پاکستان میں بھی رہنا پڑا، ہاردک پانڈیا سے ہے خاص ناطہ 

      یہ بھی پڑھیں۔

      بابر اعظم نے ایشیا کپ کی غلطی کا کیا اعتراف، کہا- 2 سال سے پیش کر رہے ہیں بہترین کارکردگی 

      وہیں دوسری جانب خبر آرہی ہے کہ انگلش کپتان جوس بٹلر چوٹ کے سبب پہلے میچ میں نہیں اتریں گے۔ ان کی جگہ معین علی کو کپتانی مل سکتی ہے۔ معین علی بنیادی طور پر پاکستان کے ہی ہیں۔ معین علی ایک شاندار انگلش کھلاڑی ہیں۔

      پاکستان کے خلاف جوس بٹلر کے زخمی ہونے کے سبب معین علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
      پاکستان کے خلاف جوس بٹلر کے زخمی ہونے کے سبب معین علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔


      میدان پر پاکستانی کو نہیں ملی ہار

      کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کا ریکارڈ بہترین ہے۔ ٹیم نے یہاں اب تک 7 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں اور سبھی میں جیت حاصل کی ہے۔ اس دوران ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 6 بار جبکہ بنگلہ دیش کو ایک بار ہرایا ہے۔ ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 جبکہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 2 ٹی20 کے میچ جیتے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے یہاں سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

      بابر اعظم نے 6 اننگوں میں 50 کی اوسط سے سب سے زیادہ 251 رن بنائے ہیں۔ تین نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 145 کا ہے۔ ایشیا کپ کے دوران اسٹرائیک ریٹ سے متعلق سوال اٹھ رہے تھے۔ دوسری طرف محمد رضوان نے 3 اننگوں میں 68 کی اوسط سے 203 رن بنائے ہیں۔ دو نصف سنچری کی اننگ کھیلی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 160 کا ہے۔ دیگر کوئی بلے باز 200 رن تک نہیں پہنچ سکا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: