ہوم » نیوز » اسپورٹس

گیارہ سال بعد نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلے گا انڈیا

دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان کا ہدف 11 سال کے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ہوگا۔

  • Share this:
گیارہ سال بعد نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلے گا انڈیا
دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان کا ہدف 11 سال کے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ہوگا۔

عالمی نمبر ون کرکٹ ٹیم انڈیا جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور اس کا مقصد 11 سال بعد کیوی گراؤنڈ پر سیریز جیتنا ہوگا۔ کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے دورے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ٹی۔ٹوئنٹی سیریز 0۔5 سے جیت لی تھی لیکن تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ٹیم انڈیا کو 3۔0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مختصر فارمیٹ کے بعد اب اس دورے کے آخری مرحلے میں بڑے فارمیٹ کی باری ہے اور عالمی نمبر ایک ٹیم سیریز جیتنے کی مضبوط دعویدار سمجھی جارہی ہے۔ تاہم اسے میزبان ٹیم کے چیلنج کو ون ڈے میچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ہندوستان کا ہدف 11 سال کے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتنا ہوگا۔ ہندوستان نے آخری بار 09۔2008 میں نیوزی لینڈ میں تین میچوں کی سیریز 0۔1 سے جیتی تھی۔ اس کے بعد 14۔2013 میں ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈیا اپنی گزشتہ پانچ سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے اور اس دوران وہ ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے۔ اب اس کے نشانے پر نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز ہے۔

First published: Feb 20, 2020 11:59 AM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres