نئی دہلی. لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو دلچسپ مقابلے میں 10 رنز سے شکست دے دی۔ 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 144 رنز ہی بنا سکی۔ راجستھان کی جانب سے اوپنر یاشاسوی جیسوال نے 44 اور جوز بٹلر نے 40 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی طرف سے اویش خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے کم اسکور کے باوجود راجستھان رائلز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے۔
IPL 2023: دہلی کیپیٹلس کو لگا بڑا جھٹکا، یہ نوجوان اسٹار کھلاڑی پورے سیزن سے ہوا باہرلکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لکھنؤ نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 154 رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے کائل مائرس نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے جبکہ راجستھان کی جانب سے روی چندرن اشون نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ کپتان کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے۔
سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کا ڈیبیو میچ دیکھنے پہنچیں بہن سارہ، لوٹ لی محفلاس بلےباز نے میدان پر مچائی تباہی، 44منٹ میں کھیل ختم! ہاردک پانڈیا کےہاتھوں سےچھین لی جیتجواب میں ایک وقت میں راجستھان کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا چکی تھی۔ تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔ یشسوی جیسوال نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی جوز بٹلر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔آویش خان نے آخری اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اوور کی تیسری گیند پر دیودت پاڈیکل اور چوتھی گیند پر دھرو جورل کا وکٹ لیا۔ اس سے پہلے انہوں نے شیمرون ہیٹمائر کی وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ آویش نے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔