ہوم » نیوز » اسپورٹس

خودکشی کرنا چاہتا تھا یہ ہندستانی کرکٹر، کہا۔ وراٹ کوہلی نے۔۔۔

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے گذشتہ اتوار کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ کچھ وقت سے سے ڈپریشن (depression) میں تھے۔‌ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد مینٹل ہیلتھ جیسے سنگین مسئلہ پر کافی چرچا ہونے لگی جو بے حد ضروری بھی ہے۔

  • Share this:
خودکشی کرنا چاہتا تھا یہ ہندستانی کرکٹر، کہا۔ وراٹ کوہلی نے۔۔۔
ہندوستانی کرکٹر بھی اس دور سے گزر چکے ہیں جن میں محمد سمیع جیسے کھلاڑیوں نے دمدار واپسی کی۔

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے گذشتہ اتوار کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ کچھ وقت سے سے ڈپریشن (depression) میں تھے۔‌ سشانت سنگھ راجپوت  کی موت کے بعد مینٹل ہیلتھ جیسے سنگین مسئلہ پر کافی چرچا ہونے لگی جو بے حد ضروری بھی ہے۔ ہندوستانی کرکٹر بھی اس دور سے گزر چکے ہیں جن میں محمد سمیع جیسے کھلاڑیوں نے دمدار واپسی کی۔ محمد سمیع (Mohammed Shami) دور کے درد کو جھیل چکے ہیں یہی  ڈپریشن (depression)کے دوران ان کے من میں بھی کئی بار خود کشی (sucide) کرنے کا خیال آیا مگر فیملی کا ساتھ اس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے وہ مضبوط رہے۔‌

دراصل دو سال پہلے گھریلو پریشانی کی وجہ سے محمد سمیع ڈپریشن میں آگئے تھے ان کی بیوی حسین جہاں نے ان پر کئی سنگین الزام لگائے تھے اس دوران محمد سمیع کا نام کافی اچھلا تھا مگر اس کھلاڑی ہار نہیں مانی اور خود کو ثابت کیا۔

محمد سمیع (Mohammed Shami) نے کہا کہ یہ وہ دور تھا جب میرے من میں خودکشی  (sucide) کرنے کا خیال آیا مگر میری فیملی نے یہ یقینی کیا کہ میں کبھی اکیلا نہ ہوں۔ ہر وقت کوئی نہ کوئی میرے آس پاس رہتا تھا مجھ سے بات کرتا تھا۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ آپ اپنے قریبی سے بات کریں اور کاؤنسلنگ بہتر راستہ ہے۔


محمد سمیع نے کہا کہ ڈپریشن ایک ایسی پریشانی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت جیسے عظیم اداکار کو ایسے قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے۔ سمیع نے کہا کہ وہ میرے دوست تھے۔ کاش میں ان سے پاتا اور ان کی ذہنی حالت کے بارے میں جان سکتا۔



محمد سمیع کافی زیادہ درپیشن میں چلے گئے تھے مگر اس ہندوستانی تیز گیند باز نے اس کے بعد زبردست واپسی کی انگلینڈ اور آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے لیے اہم گیند باز ثابت ہوئے۔ محمد سمیع نے آسٹریلیا میں 16 وکٹ لیے تھے۔
First published: Jun 19, 2020 02:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading