ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایم ایس دھونی نے ٹوائلیٹ میں بیٹھ کر کیا یہ کام، فرش پر بیٹھ کر اس سنگر نے سنایا گانا

اکثر دھونی کا کوئی نہ کوئی ویڈیو یا فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ پھر بھی کچھ ایسا ہی ہو اہے۔ دھونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ ٹوائلیٹ میں بیٹھ کر گانا سن رہے ہیں۔

  • Share this:
ایم ایس دھونی نے ٹوائلیٹ میں بیٹھ کر کیا یہ کام، فرش پر بیٹھ کر اس سنگر نے سنایا گانا
اکثر دھونی کا کوئی نہ کوئی ویڈیو یا فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ پھر بھی کچھ ایسا ہی ہو اہے۔ دھونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ ٹوائلیٹ میں بیٹھ کر گانا سن رہے ہیں۔

نئی دہلی: کرکٹ کے میدان سے دور ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کو فینس کافی یاد کررہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 سیمی فائنل کے بعد سے دھونی ٹیم انڈیا سے باہر ہیں لیکن اس کے باوجود وہ خبروں میں بنے رہتے ہیں۔ اکثر دھونی کا کوئی نہ کوئی ویڈیو یا فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ پھر بھی کچھ ایسا ہی ہو اہے۔ دھونی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ ٹوائلیٹ میں بیٹھ کر گانا سن رہے ہیں۔ ایم ایس دھونی کے ساتھ پیوش چاولہ اور پرتھوی پٹیل بھی ہیں اور یہ سبھی فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں۔



ویڈیو میں ایم ایس دھونی (MS Dhoni) ٹوائلیٹ میں بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے سنگر ایشان خان بیٹھ کر گانا گارہے ہیں۔ ایشان خان کے ساتھ پارتھو پٹیل بھی فرش پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگلے ہی لمحے پیوش چاولہ بھی فرش پر بیٹھ کر گانا سننے لگتے ہیں۔ ایشان خان نے دھونے کیلئے میرے محبوب قیامت ہوگی  گانا گا رہے ہیں جسے دھونی خوب انجوائے کرتے نظر آرہے ہیں۔
"suresh

بتادیں کی مہیندر سنگھ دھونی جلد ہی کرکٹ کے میدان پر واپسی کرنے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھونی 23 فروری کو چنئی پہنچیں گے اور ایک مارچ سے وہ چیپاک اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دیں گے۔ ٹائمس آف انڈیا میں چھپی رپورٹ کے مطابق دھونی ایک مارچ کو کیمپ میں پریکٹس کرنے پہنچیں گے۔ دو ہفتے پریکٹس کرنے کے بعد وہ  4-5 دن کی چھٹی لیں گے اور آئی پی ایل سے پہلے وہ چنئی کی ٹیم سے جڑیں گے۔ دھونی کے ساتھ سریش رینا اور امباتی رائیڈو بھی پریکٹس کرنے پہنچیں گے۔

First published: Feb 19, 2020 02:41 PM IST