ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی کا سنسنی خیز انکشاف: ٹیم میں سلیکیشن کے لئے مانگے گئے تھے پیسے

ہندستانی کرکٹ کی پہچان بن چکے وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ سنیل چھتری کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام لائیو (Instagram Live) میں وراٹ کوہلی نے بتایا کہ ایک وقت میں اسٹیٹ کرکٹ ٹیم میں ان کے انتخاب کیلئے وراٹ کے والد سے پیسے مانگے گئے تھے۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی کا سنسنی خیز انکشاف: ٹیم میں سلیکیشن  کے لئے مانگے گئے تھے پیسے
ہندستانی کرکٹ کی پہچان بن چکے وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ سنیل چھتری کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام لائیو (Instagram Live) میں وراٹ کوہلی نے بتایا کہ ایک وقت میں اسٹیٹ کرکٹ ٹیم میں ان کے انتخاب کیلئے وراٹ کے والد سے پیسے مانگے گئے تھے۔

نئدہلی: ہندستانی کرکٹ کی پہچان بن چکے وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ سنیل چھتری کے ساتھ سوشل میڈیا انسٹاگرام لائیو (Instagram Live) میں وراٹ کوہلی نے بتایا کہ ایک وقت میں اسٹیٹ کرکٹ ٹیم میں ان کے انتخاب کیلئے وراٹ کے والد سے پیسے مانگے گئے تھے۔  کوہلی نے کہا کہ وہ اچھا کھیل رہے تھے۔  ریاستیکرکٹ میں ایک بار کوئی آگے آیا اور ان  کے والد سے کہا کہ سلیکشن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کے لئے انہیں  کچھ اور کرنا پڑے گا۔ یعنی وہ رقم مانگ رہے تھے۔ یہ تو سمجھ آ گیا تھا کہ وہ کیا مانگ رہا ہے۔ لیکن ان کے والد محنت کرکے وکیل بنے اور محنت کرنے والوں کو یہ سب زبان سمجھ نہیں آتی۔


کوہلی نے کہا کہ ان کے والد نے کوچ پر کو صاف کہہ دیا تھا کہ ان کا بیٹا خود ہی کچھ اپنے دم پر کرے گا، وہ ٹھیک ہے۔ مگر اس طرح نہیں کھیلنا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ اس وقت وہ بہت روئے لیکن والد نے کہا تھا کہ وہ کرو جو کوئی نہیں کررہا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ہمیشہ ان کی یہ بات گانٹھ باندھ کر رکھی۔ ۔ اس دوران کوہلی سے سنیل چھیتری نے کئی سوالات پوچھے۔ کوہلی نے کہا کہ وہ سچن تیندولکر کا پیڈل اسکوپ چوری کرنا چاہتے ہیں۔ سنیل چھتری نے ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو آخری گیند پر تین رنز درکار ہیں تو وقار یونس اور شین وارن میں سے کس گیندباز کو چنیں گے۔ کوہلی نے یونس کا نام لیا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ یونس کی گیند پرہٹ کردیں گے۔




جب وراٹ نے نوٹ پھاڑ کر اڑائے
وراٹ کوہلی نے سنیل چھتری کو بچپن کا ایک اور واقعہ بتایا۔ انہوں نے کہا، 'میں بچپن میں شادیوں میں لوگوں کو نوٹ اڑاتے دیکھا کرتا تھا مجھے اس سے بہت لطف آتا تھا۔ ایک دن میرے گھر ایک مہمان آیا اور مجھے سامان لانے کے لئے پچاس کا نوٹ دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا ، میں نے اس نوٹ کے ٹکڑے۔ٹکڑے کردئے اور اسے اڑاکر ناچ کر آگیا۔ اس کے بعد گھر میں بہہت پٹائی ہوئی۔
First published: May 17, 2020 11:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading