ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کرکٹر نے کہا، سہواگ گھٹیا باتیں کرتے ہیں، انہیں عزت ہضم نہیں ہوتی

وریندرسہواگ نے حال ہی میں پاکستان میں پاکستان کے سابق کرکٹرس پر چٹکی لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں کے کھلاڑی ہندستان کی اس لئے تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ ہندستانی چینل پر آنا چاہتے ہیں۔

  • Share this:
پاکستانی کرکٹر نے کہا، سہواگ گھٹیا باتیں کرتے ہیں، انہیں عزت ہضم نہیں ہوتی
وریندرسہواگ نے حال ہی میں پاکستان میں پاکستان کے سابق کرکٹرس پر چٹکی لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں کے کھلاڑی ہندستان کی اس لئے تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ ہندستانی چینل پر آنا چاہتے ہیں۔

لاہور: ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر وریندرسہواگ نے حال ہی میں پاکستان میں پاکستان کے سابق کرکٹرس پر چٹکی لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہاں کے کھلاڑی ہندستان کی اس لئے تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ ہندستانی چینل پر آنا چاہتے ہیں۔ سہواگ کے اس بیان پر سابق کرکٹر شعیب اختر بھڑک گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ جتنے سہواگ کے سر پر بال نہیں ہیں اس سے زیادہ ان کے پاس مال ہے۔ اب وریندرسہواگ کو پاکستان کے سابق کرکٹر رانا ناوید نے جواب دیا ہے۔ رانا نوید نے سہواگ کے بیان کو گھٹیا بتایا ہے۔

رانا ناوید نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، "وریندرسہواگ نے پاکستان کےکھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا سا بیان دیا ہے کی ہندستان کے چینل پر بیٹھنے کیلئے پاکستان کے کھلاڑی ہندستان کی تعریف کرتے ہیں۔ ایسی بات نہیں ہے سہواگ، میں اپنے لفظ واپس لیتا ہوں کیونکہ آپ لوگوں کو عزت ہضم نہیں ہوتی ہے۔

رانا نوید نے ویڈیو میں آگے کہا، دبئی میں ایم سی ایل لیگ ہوئی تھی جس میں آپ میرے کپتان تھے۔ انٹرویو میں میں نے کہا تھا کہ انضمام الحق بہترین کپتان رہے تھے۔ ان کی کپتانی مین ونڈے میں پاکستان نمبر 1 رہا، ٹیسٹ میں بھی اچھا مظاہرہ رہا۔ میں نے آپ کی (سہواگ ) تعریف اس لئے کردی تھی کیونکہ آپ میری ٹیم کے کپتان تھے اور ہم نے وہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ جیتے تو کھلاڑیوں کی وجہ سے تھے لیکن آپ کپتان تھے اس لئے آپ کو بھی اس کا کریڈٹ دیا۔ اس کا آپ نے ناجائز فائدہ اٹھایا، میں نے آپ کی تعریف چینل میں بیٹھنے کیلئے نہیں کی"۔

وریندر سہواگ نے آگے کہا، "ہمیں اللہ نے بہت کچھ دیا ہوا ہے۔ آپ نے دو سال پہلے بھی گھٹیا بیان دیا تھا لیکن اب آپ کا منھ بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ خبردار اگر آپ نے ہمارے لیجینڈ کھلاڑیوں کے بارے میں غلط بولا۔ آپ بھی کوشش کیا کریں کہ بڑوں کی عزت کریں۔ کسی چینل پر بیٹھنے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی نہ کیا کریں۔

First published: Jan 29, 2020 09:14 AM IST