ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: 2-0 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بنے وراٹ کوہلی

رویندر جڈیجہ اور محمد سمیع کی قیادت میں گیندبازوں کے عمدہ مظاہرے سے ہندوستان نے پیر کو یہاں دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے سے پہلے ویسٹ انڈیز کو 257 رن سے شکست دے کرسریز، 2-0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہا۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: 2-0  سے سیریز جیت کر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بنے وراٹ کوہلی
انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: 2-0 سے سیریز جیت کر ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان بنے وراٹ کوہلی۔(تصویر:نیوز18/پی ٹی آئی)۔

رویندر جڈیجہ اور محمد سمیع کی قیادت میں گیندبازوں کے عمدہ مظاہرے سے ہندوستان نے پیر کو یہاں دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن چائے سے پہلے ویسٹ انڈیز کو 257 رن سے  شکست دے کر سیریز، 2-0  سے کلین سوئپ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے ساتھ وراٹ کوہلی انڈیا کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ان کی قیادت میں یہ ہندوستان کی ٹیسٹ میچوں میں 28 ویں جیت ہے۔ کوہلی نے مہیندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی قیادت میں ہندوستان نے 17 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ ہندوستان ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل آٹھویں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں بھی کامیاب رہا ، جو کبھی عالمی کرکٹ کا بادشاہ رہا۔



ہندستان کے 468 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم رویندر جڈیجہ( 58 رن پر تین وکٹ )، محمد سمیع (65 رن پر تین وکٹ) ، ایشانت شرما( 37 پر دو وکٹ  اور جسپریت بمراہ (31 رن پر ایک وکٹ ) کی دھاردار گیند بازی کے سامنے 59 .5  اوو رمیں 210 رن پر سمٹ گئی۔

ویسٹ انڈیزکے ان دو کھلاڑیوں کو ملا تھا جیون دان

ویسٹ انڈیز کی طرف سے شمارا بروکس نے ایک جیون دان کا فائدہ اٹھاتے پوئے 50 رن بنائے جبکہ جرمین بلیک وڈ تین جیون دان کے باوجود 38 رن ہی بنا سکے۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کیلئے 61 رن کی شراکت داری کی۔ کپتامن جیسن ہولڈر نے بھی 39 رن بنائے۔
First published: Sep 03, 2019 08:52 AM IST