உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے لئے جائے گی ہندوستانی ٹیم؟ وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے دیا بڑا جواب

    پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے لئے جائے گی ہندوستانی ٹیم؟

    پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے لئے جائے گی ہندوستانی ٹیم؟

    پاکستان (Pakistan) نے 1996 کے عالمی کپ کے فائنل کے بعد سے کسی آئی سی سی (ICC) ٹورنامنٹ کے انعقاد کی میزبانی نہیں کی ہے۔ سیکورٹی وجوہات نے پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ وقت سے کھیلے جانے والے بین الاقوامی کرکٹ کے مواقع کو محدود کردیا ہے۔ پاکستان کو بنیادی طور پر 2008 میں چمپئنز ٹرافی (Champions Trophy) کی میزبانی ملی تھی، لیکن اسے جنوبی افریقہ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے منگل کو آئندہ 10 سال کے لئے مصروف پروگرام کا اعلان کردیا۔ سب سے اہم نکات میں سے ایک پاکستان (Pakistan) کو 2025 چمپئنز ٹرافی (Champions Trophy 2025) کے لئے میزبان اعلان کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا پاکستان خاص موضوع بحث ہے اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اس پر اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔ انوراگ ٹھاکر (Anurag Thakur) نے بتایا ہے کہ کیا ٹیم انڈیا (Team India) چمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں‘۔

      دراصل، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب ہندوستان اور پاکستان (India vs Pakistan) اب صرف آئی سی سی آرگنائزروں میں سے مقابلہ ہے۔ ہندوستان کو گزشتہ بار کسی بھی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کئے ہوئے کافی وقت ہوگیا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اس فیصلے میں شامل ہوگا اور غوروخوض کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔

      انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزارت داخلہ اس فیصلے میں شامل ہوگا اور غوروخوض کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ تصویر: پی ٹی آئی
      انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزارت داخلہ اس فیصلے میں شامل ہوگا اور غوروخوض کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔ تصویر: پی ٹی آئی


      انوراگ ٹھاکر نے کہا- فیصلہ میں شامل ہوگا وزارت داخلہ

      انوراگ ٹھاکرنے کہا، ’وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ وزارت داخلہ فیصلہ لینے میں شامل ہوگا۔ حال ہی میں کئی ملک سیکورٹی وجوہات سے پاکستان جانے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اس وقت پھر سے سیکورٹی کا جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان میں دو دہائی سے بھی زیادہ وقت بعد بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی واپسی ہوگی، جب ملک 2025 میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

      ہندوستان کو تین ٹورنا منٹ کی میزبانی ملی

      آئی سی سی کے بورڈ نے منگل کو پاکستان کو 2025 چمپئنز ٹرافی کی میزبانی سونپی۔ ساتھ ہی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کو مشترکہ طور پر 2024 ٹی-20 عالمی کپ کے میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ یہ شمالی امریکہ میں پہلا عالمی ٹورنا منٹ ہوگا۔ اعلان کے مطابق، ہندوستان کو آئندہ سیزن میں آئی سی سی کے تین ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے، جس میں 2026 ٹی-20 عالمی کپ اور 2031 میں ہونے والا 50 اوور کا عالمی کپ شامل ہے۔ ہندوستان 50 اوور کے عالمی کپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ میزبان ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندوستان اکیلے 2029 چمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

      ابو ظہبی میں میزبانی کرسکتا ہے پاکستان

      عالمی کپ 1996 کا مشترکہ میزبان پاکستان 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کافی بین الاقوامی میچوں کی میزبانی نہیں کرپایا ہے۔ چمپئنز ٹرافی کا انعقاد گزشتہ بار برطانیہ میں سال 2017 میں ہوا تھا اور اس ٹورنا منٹ کی 8 سال بعد آئی سی سی کلینڈر میں واپسی ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ حال ہی میں پاکستان کے دورے سے ہٹ گئے تھے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیمیں آخر کار پاکستان کے سفر کے لئے تیار ہوتی ہیں یا نہیں؟ پاکستان کا سفر کرنے کو لے کر ہچکچاہٹ کے درمیان کے امکانات کے درمیان ذرائع نے کہا، ’پورا امکان ہے کہ انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں میزبانی کرنی پڑ سکتی ہے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سوربھ گانگولی کو بڑی ذمہ داری، انل کمبلے کی جگہ بنائے گئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے صدر


      2023 سے 2031 کے درمیان ہوں گے 8 آئی سی سی مرد ٹورنامنٹ

      کھیل آرگنائزنگ کمیٹی نے منگل کو کہا کہ آئی سی سی کے 14 رکن 2023 سے 2031 کے درمیان آئی سی سی مرد ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ آئی سی سی نے ریلیز میں کہا، ’11 مکمل اراکین اور تین ایسوسیٹ اراکین کو دو آئی سی سی مرد کرکٹ عالمی کپ، چار آئی سی سی مرد ٹی-20 عالمی کپ اور دو آئی سی سی مرد چمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لئے منتخب کیا گیا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: