ہوم » نیوز » اسپورٹس

Wimbledon 2021: ایشلے بارٹی نے پہلی مرتبہ جیتا ومبلڈن کا خطاب ، کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل

Wimbledon 2021: ایشلے بارٹی (Ashleigh Barty) نے آٹھویں سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کو تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں 6-3، 6-7، 6-3 سے ہرا کر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ (Wimbledon 2021) کا ویمنز سنگلز کا خطاب پہلی بار جیت لیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2021 11:30 PM IST
  • Share this:
Wimbledon 2021: ایشلے بارٹی نے پہلی مرتبہ جیتا ومبلڈن کا خطاب ، کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل
ایشلے بارٹی نے پہلی مرتبہ جیتا ومبلڈن کا خطاب ، کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ۔ (AP)

لندن : دنیا کی نمبرایک خاتون کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے آٹھویں سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا کو تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں 6-3، 6-7، 6-3 سے ہرا کر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپیئن شپ کا ویمنز سنگلز کا خطاب پہلی بار جیت لیا ۔ بارٹی کا یہ دوسرا گرینڈ سلیم خطاب ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے 2019 میں فرنچ اوپن خطاب جیتا تھا۔


اپنی جیت کے بعد بارٹی نے کہا کہ یہ واقعی ناقابل یقین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرولینا زبردست حریف ہے، لیکن تیسرا سیٹ شروع ہونے پر میں نے خود سے کہا کہ مجھے اپنا کھیل کھیلنا ہے۔ فائنل ایک گھنٹے 56 منٹ میں جیتنے والی بارٹی آسٹریلیائی اوپن خطاب جیتنے والی تیسری خاتون آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئی ہیں ۔


بتادیں کہ ایشلے بارٹی نے جرمنی کی اینجلک کیربر کو مسلسل سیٹوں میں شکست دے کر پہلی مرتبہ اس سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھیں ۔  جبکہ آٹھوین سیڈ چیک جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا بھی  دوسری سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو تین سیٹوں سے ہرا کر پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں ۔


ایشلے بارٹی نے پہلے سیمی فائنل میں کیربر کو میں ایک گھنٹے 27 منٹ میں 6-3، 7-6 سے شکست دی۔ بارٹی نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ تاہم دوسرے سیٹ میں 3-5 سے پیچھے رہتے ہوئے ، انہوں نے نویں گیم میں ایک اہم وقفہ حاصل کیا اور 10 ویں گیم میں اپنی سروس کو جاری رکھتے ہوئے اسکور کو 5-5 سے برابر کردیا ۔ میچ میں بار پھر 6-6 کی برابری ہونے سے سیٹ ٹائی بریک میں چلا گیا ۔

ٹائی بریک میں ایشلے بارٹی نے جلد ہی 6-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔ تاہم کیربر نے لگاتار تین پوائنٹس کے ساتھ واپسی کرنے کی کوشش کی لیکن بارٹی نے ساتواں پوئنٹ لے کر ٹائی بریک کو 7-3 سے ختم کرکے میچ کا فیصلہ کر دیا اور فائنل میں پہنچ گئیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 11:30 PM IST