உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Paralympics: ڈسکس تھروور ونود کمار نے نا اہل پائے جانے کے بعد گنوانا برانز میڈل ، جانئے وجہ

    Tokyo Paralympics: ڈسکس تھروور ونود کمار نے نا اہل پائے جانے کے بعد گنوانا برانز میڈل ، جانئے وجہ ۔ (Twitter/SAI_Media)

    Tokyo Paralympics: ڈسکس تھروور ونود کمار نے نا اہل پائے جانے کے بعد گنوانا برانز میڈل ، جانئے وجہ ۔ (Twitter/SAI_Media)

    Tokyo Paralympics L : ونود کمار اتوار کو پولینڈ کے پیوٹر کوسویچ (20.02 میٹر) اور کروشیا کے ویلیمیر سینڈور (19.98 میٹر) کے بعد 19.91 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے ، حالانکہ ایونٹ کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ٹوکیو : ہندوستان کے ڈسکس تھرور ونود کمار ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے منتظمین کی جانب سے معذوری کی درجہ بندی کے تعین میں نااہل قرار دیئے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ایف 52 زمرے میں جیتنے والا کانسی کا تمغہ بھی گنوا دیا ۔

      41 سالہ ونود اتوار کو پولینڈ کے پیوٹر کوسویچ (20.02 میٹر) اور کروشیا کے ویلیمیر سینڈور (19.98 میٹر) کے بعد 19.91 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے ، حالانکہ ایونٹ کے بعد کچھ کھلاڑیوں نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

      منتظمین نے ایک بیان میں کہا ، "مقابلے میں درجہ بندی کا جائزہ لینے اور پھر درجہ بندی پینل کی طرف سے دوبارہ تشخیص کے بعد ، پینل این پی سی انڈیا کے ایتھلیٹ ونود کمار کو کھیلوں کے زمرے میں جگہ دینے سے قاصر ہے ، لہذا انہیں کلاسیفکیشن ناٹ کمپلیٹ ( سی این سی ) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہ مردوں کے ایف 52 ڈسکس تھرو میڈل ایونٹ کے لیے نااہل ہیں اور اس مقابلے میں ان کے نتائج اِن ویلڈ ہیں۔

      ایف 52 مقابلے میں وہ ایتھلیٹ حصہ لیتے ہیں جن کے عضلات بہت کمزور ہوتے ہیں اور ان کے موومنٹ محدود ہوتے ہیں ، ہاتھوں میں خرابی اور ٹانگوں کی لمبائی میں فرق ہوتا ہے جس سے کھلاڑی بیٹھ کر مقابلے میں حصہ لیتے ہیں ۔ منتظمین نے 22 اگست کو ونود کا کلاسیفکیشن کیا تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: