Euro Cup 2021: ڈنمارک کے مشہور فٹ بال کھلاڑی کرسٹین ایرکسن میدان پر گرے ، اسپتال میں داخل
یوروپ کپ 2021 کے مقابلے شروع ہوچکے ہیں ۔ اس درمیان ہفتہ کی رات کو ڈنمارک اور فن لینڈ کے ایک میچ میں دردناک واقعہ پیش آیا ۔ ڈنمارک کے کھلاڑی کرسٹین ایرکسن میچ کے دوران میدان پر گر پڑے ۔
یوروپ کپ 2021 کے مقابلے شروع ہوچکے ہیں ۔ اس درمیان ہفتہ کی رات کو ڈنمارک اور فن لینڈ کے ایک میچ میں دردناک واقعہ پیش آیا ۔ ڈنمارک کے کھلاڑی کرسٹین ایرکسن میچ کے دوران میدان پر گر پڑے ۔
کوپن ہیگن : یوروپ کپ 2021 کے مقابلے شروع ہوچکے ہیں ۔ اس درمیان ہفتہ کی رات کو ڈنمارک اور فن لینڈ کے ایک میچ میں دردناک واقعہ پیش آیا ۔ ڈنمارک کے کھلاڑی کرسٹین ایرکسن میچ کے دوران میدان پر گر پڑے ۔ اس کے بعد میڈیکل ایمرجنسی کو دیکھتے ہوئے میچ کو سسپینڈ کردیا گیا ۔ میچ کو دوبارہ ہندوستانی وقت رات بارہ بجے شروع کیا جائے گا ۔ ایرکسن کا علاج چل رہا ہے ۔ اس دوران میدان پر ان کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی روتے ہوئے نظر آئے ۔ کئی فینس نے اس واقعہ کو ٹی وی پر دیکھا ۔ اس درمیان ڈنمارک فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ایرکسن کو ہوش آگیا ہے ۔
میچ کے دوران 43 ویں منٹ میں 29 سال کے ڈنمارک کے اسٹار کھلاڑی کرسٹین ایرکسن بے ہوش ہوگئے ۔ میدان پر فورا میڈیکل ٹیم کو بلایا گیا اور انہیں علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا ۔ ڈنمارک نے پہلے منٹ سے ہی فن لینڈ پر دبدبہ بنائے رکھا تھا ۔ فن لینڈ کے رابن لاڈ کے فاول پر انہیں پیلا کارڈ دکھایا گیا ۔ ڈنمارک نے میچ سسپینڈ ہونے تک آٹھ شاٹس لگائے تھے ۔
Following the medical emergency involving Denmark's player Christian Eriksen, a crisis meeting has taken place with both teams and match officials and further information will be communicated at 19:45 CET.
The player has been transferred to the hospital and has been stabilised.
Christian Eriksen er vågen og er til yderligere undersøgelser på Rigshospitalet.
Kampen er midlertidigt udsat. Ny melding kommer kl. 19.45.
— DBU - En Del Af Noget Større (@DBUfodbold) June 12, 2021
فیفا نے بیان میں کہا ہے کہ کرسٹین ایرکسن کی حالت کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور افسران کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی ۔ آگے کے بارے میں جانکاری دی جائے گی ۔ کھلاڑی کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سبھی جانب سے ایرکسن کیلئے دعائیں مانگی جانے لگیں ۔
2011 میں ڈنمارک کو ملی تھی جیت
ڈنمارک کا شمار اچھی ٹیموں میں کیا جاتا ہے ۔ ٹیم الٹ پھیر کرنے میں اہل ہے ۔ فن لینڈ کے خلاف ڈنمارک کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا ہے ۔ 2011 کے بعد سے دونوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوا ہے ۔ 2011 میں میچ کو ڈنمارک نے دو ایک سے مقابلہ جیتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔