ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس : لاک ڈاون کے درمیان کال گرل کو گھر پر بلایا ، اس بڑے کھلاڑی کے خلاف ہوگی سخت کارروائی

29 سالہ کھلاڑی کائل واکر نے گزشتہ ہفتہ اپنے گھر پر پارٹی کا انعقاد کیا تھا ، جس میں دو کال گرلس کو بھی بلایا تھا ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : لاک ڈاون کے درمیان کال گرل کو گھر پر بلایا ، اس بڑے کھلاڑی کے خلاف ہوگی سخت کارروائی
کورونا وائرس : لاک ڈاون کے درمیان کال گرل کو گھر پر بلایا ، اس بڑے کھلاڑی کے خلاف ہوگی سخت کارروائی

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے زیادہ تر ممالک میں لاک ڈاون لگایا گیا ہے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ ہندوستان میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے اکیس دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا جو 14 اپریل کو ختم ہو رہا ہے ۔ اس کے باوجود کچھ لوگ لاک ڈاون کی مسلسل اندیکھی کر رہے ہیں ۔ انگلینڈ میں بھی اب ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں مانچیسٹر سٹی کے فٹ بالر کائل واکر کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بتادیں کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پانچ سو لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔


دراصل انگلینڈ کے فٹ بالر کائل واکر نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی تھی ۔ ٹیب لائیڈ دی سن کی رپورٹ کے مطابق اس 29 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ہفتہ اپنے گھر پر پارٹی کا انعقاد کیا تھا ، جس میں دو کال گرلس کو بھی بلایا تھا ۔ حالانکہ واکر نے سماجی دوری بنائے رکھنے کے سرکاری قوانین کی خلاف کرنے کیلئے اتوار کو معافی مانگی تھی ، لیکن ان کا کلب مانچسٹر سٹی اس سے کافی ناراض ہے ۔ کلب نے صاف کہا ہے کہ ہم واکر کے اس رویہ سے انتہائی مایوس ہیں اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔


وہیں کائل واکر نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ میں نے جو کچھ کیا ، اس کیلئے میں عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں ، میں سمجھتا ہوں کہ پیشہ ور فٹ بالر کے طور پر ایک رول ماڈل کے طور پر میری کچھ ذمہ داریاں ہیں ، اس لئے میں اپنے کنبہ ، دوستوں ، فٹ بال کلب ، حامیوں اور عوام سے معافی مانگتا ہوں ۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اتوار تک 4900 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی تھی جبکہ تقریبا 46 ہزار لوگ متاثر ہیں ۔ اس کی وجہ سے ملک میں تین ہفتوں کا لاک ڈاون ہے ۔


رپورٹ کے مطابق ان دو کال گرلس میں سے ایک نے بتایا کہ وہ رات کو تقریبا ساڑھے دس بجے ٹیکسی سے واکر کے گھر پہنچی ۔ واکر نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی اور اپنا نام کائی بتایا ۔ واکر لاک ڈاون کی خلاف کرنے والے پہلے فٹ بالر نہیں ہیں ۔ ان سے پہلے ایسٹن ولا کے کپتان جیک گریلش بھی ایسا کرچکے ہیں ۔ جیک کچھ دن پہلے اپنے مداحوں سے گھر پر ہی رہنے کی اپیل کرنے کے بعد سڑک پر پارٹی کرتے نظر آئے تھے ۔
First published: Apr 06, 2020 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading