உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شٹلر پرمود بھگت نے ہندوستان کو ٹوکیو پیرالمپک میں دلایا چوتھا گولڈ ، منوج سرکار کو برانز

    شٹلر پرمود بھگت نے ہندوستان کو ٹوکیو پیرالمپک میں دلایا چوتھا گولڈ ، منوج سرکار کو برانز (Instagram)

    شٹلر پرمود بھگت نے ہندوستان کو ٹوکیو پیرالمپک میں دلایا چوتھا گولڈ ، منوج سرکار کو برانز (Instagram)

    ہندوستانی شٹلر پرمود بھگت (Pramod Bhagat) نے ٹوکیو پیرالمپک (Tokyo Paralympics) میں کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن سنگلز ایس ایل 3 کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ اس طرح ہندوستان کو ان کھیلوں میں چوتھا گولڈ میڈل ملا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی شٹلر پرمود بھگت نے ٹوکیو پیرالمپک میں کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیڈمنٹن سنگلز ایس ایل 3 کا گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔ اس طرح ہندوستان کو ان کھیلوں میں چوتھا گولڈ میڈل ملا ۔ اوڈیشہ کے رہنے والے 33 سال کے بھگت نے پیرالمپک کھیلوں کے بیڈمنٹن سنگلز میں ہندوستان کو اب تک پہلا گولڈ میڈل دلایا اور تاریخ رقم کی ۔ وہ اولمپک یا پیرا لمپک میں گولڈ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

      اسی ایونٹ میں ہندوستان کے ہی منوج سرکار نے برانز میڈل حاصل کیا ۔ اس کے ساتھ ہی ٹوکیو پیرالمپک میں ہندوستان کے کل میڈلس کی تعداد 17 ہوگئی ہے جو اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے  ۔ دنیا کے نمبر ایک پیرا شٹلر پرمود بھگت نے فائنل میں برطانیہ کے ڈینین بیتھیل کا سیدھے گیموں میں ۔۔۔۔۔ سے مات دی ۔ انہوں نے اس سے پہلے صرف 36 منٹ تک چلے سیمی فائنل میں جاپان کے ڈائسوکو کے خلاف ۔۔۔۔۔ جیت حاصل کی تھی ۔ وہیں منوج سرکار نے برانز میڈل میچ میں جاپان کے ڈائسوکو کو ۔۔۔۔ سے سیدھے گیموں میں مات دی ۔


      33 سالہ بھگت نے پہلے گیم میں سبقت حاصل کرتے ہوئے 21 ۔ 14 سے اس کو جیتا ۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا ۔ بیتھیل نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ ایک سے سبقت حاصل کرلی تھی ، جس کو انہوں نے 11 ۔ 4 کردیا ۔ اس کے بعد بھگت نے مسلسل چھ پوائنٹس لیتے ہوئے اسکور 10 ۔ 12 کیا ۔ بعد میں بھگت نے کمال کا کھیل دکھاتے ہوئے اسکور 15 ۔ 15 سے برابر کیا اور پھر سبقت کو 19 ۔ 17 کردیا ۔ پھر مسلسل دو پوائنٹس لیتے ہوئے 21 ۔ 17 سے دوسرا گیم جیت کر گولڈ میڈل میچ اپنے نام کرلیا ۔

      بتادیں کہ ٹوکیو پیرالمپک میں یہ ہندوستان کا چوتھا اور دن کا دوسرا گولڈ میڈل ہے ۔ اس سے پہلے منیش نروال نے ہفتہ کو ہی شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ۔ اون لیکھرا نے نشانہ بازی میں اور سمت انتل نے بھالا پھینک میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ منیش نروال پیرا لمپک کھیلوں میں گولڈ جیتنے والے صرف چھتے ہندوستانی کھلاڑی ہیں ۔ پیرالمپک کھیلوں میں ہندوستان کو پہلا گولڈ مرلی کانٹ پیٹکر نے 1972 میں دلایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: