ہوم » نیوز » اسپورٹس

دیپک کابرا نے رقم کی تاریخ ، اولمپک کیلئے جمناسٹک کے جج منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی بنے

Tokyo Olympics: جمناسٹک جج دیپک کابرا (Deepak Kabra) نیا تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔ وہ اولمپک (Tokyo Olympics) میں جمناسٹک میں بطور جج شامل ہونے والے پہلے ہندوستانی ہیں ۔ گیمس کے مقابلے 23 جولائی سے شروع ہونے ہیں ۔ ہندوستان کے 120 کھلاڑی گیمس میں شامل ہورہے ہیں ۔

  • Share this:
دیپک کابرا نے رقم کی تاریخ ، اولمپک کیلئے جمناسٹک کے جج منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی بنے
دیپک کابرا نے رقم کی تاریخ ، اولمپک کیلئے جمناسٹک کے جج منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی بنے (DipaKarmakar/Twitter)

نئی دہلی : ہندوستان کے جمناسٹک جج دیپک کابرا  (Deepak Kabra) ٹوکیو اولمپک  (Tokyo Olympics)  میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔ وہ آرٹسٹک جمناسٹک میں بطور جج شامل ہوں گے ۔ پہلی مرتبہ جمناسٹک میں ہندوستان کا کوئی جج اولمپک میں شامل ہوگا ۔ اولمپک گیمس کے مقابلے 23 جولائی سے آٹھ اگست تک ہوں گے ۔ ہندوستان کے 120 کھلاڑی 18 کھیلوں میں شامل ہورہے ہیں ۔ جمناسٹک میں صرف ایک کھلاڑی شامل ہے ۔


ہندوستان کی اسٹار جمناسٹک کھلاڑی دیپا کرماکر نے سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں جانکاری دی ۔ انہوں نے لکھا : اولمپک گیمس میں جمناسٹک میں بطور جج منتخب ہونے والے پہلے ہندوستانی! دیپک کابرا بھیا کو اس شاندار حصولیابی کیلئے مبارکباد اور ٹوکیو 2020 کیلئے نیک خواہشات ۔ ہندوستان کی جانب سے اس مرتبہ اولمپک کیلئے جمناسٹک سے پرنتی نائک نے کوالیفائی کیا ہے ۔



شوٹنگ سے پون سنگھ کو منتخب کیا گیا

ممبئی میں رہنے والے دیپک کابرا کو 2019 میں ایشین جمناسٹک ٹیکنیکل کمیٹی میں بطور رکن شامل کیا گیا تھا ۔ 2019 میں ہوئی ایشین چیمپئن شپ میں وہ بطور مین جج شامل ہوئے ۔ دیپک کابرا سے پہلے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا کے جوائنٹ سکریٹری سچن پون سنگھ بھی ٹوکیو اولمپک میں بطور جج منتخب ہوچکے ہیں ۔ وہ شوٹنگ میں جج اولمپک میں اترنے والے پہلے ہندوستانی ہیں ۔

پرنتی نائک کریں گی ہندوستان کی نمائندگی

ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی جانب سے جمناسٹک میں صرف ایک خاتون کھلاڑی نے کوالیفائی کیا ہے ۔ 26 سال کی پرنتی نائک کو 2019 میں ایشین چیمپئن شپ کی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپک کا کوٹہ ملا ہے ۔ دیپا کرماکر حالانکہ اس مرتبہ نہیں اتر رہی ہیں ۔ 2016 میں ریو اولمپک میں دیپا معمولی فرق سے میڈل جیتنے سے چوک گئی تھیں ۔ جمناسٹک میں اب تک ہندوستان کو اولمپک تاریخ میں کوئی میڈل نہیں ملا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2021 04:57 PM IST