ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس اسٹار خاتون کھلاڑی نے لگایا جنسی استحصال کا الزام ، کہا : گھر بلاکر کی میری آبروریزی

ڈبلیو ڈبلیو ای میں #speakingout نام سے نئی مہم چلائی جارہی ہے ، جس میں کئی لیجنڈوں پر الزامات لگائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
اس اسٹار خاتون کھلاڑی نے لگایا جنسی استحصال کا الزام ، کہا : گھر بلاکر کی میری آبروریزی
اس اسٹار خاتون کھلاڑی نے لگایا جنسی استحصال کا الزام ، کہا : گھر بلاکر کی میری آبروریزی

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر #speakingout کافی ٹرینڈ کررہا ہے ۔ اس ٹرینڈ کی مدد سے اب تک ایسی خواتین سامنے آئی ہیں ، جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای ، این ڈبلیو اے اور دیگر فائٹنگ اسٹار پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں ۔ ان الزامات اور ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ ہونے کے بعد کئی ریسلنگ اسٹار سامنے آکر ان الزامات کو خارج کرچکے ہیں ۔ حالانکہ اب اس معاملہ کی جانچ کی جائے گی اور الزام ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔


ایک آزاد ریسلر لکس سیویج (Lix Savage) نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے وائس پریسیڈنٹ ڈیوڈ لگانا (David Lgana) پر ان کے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سال تک دوست رہنے کے بعد ڈیوڈ نے ان کا جنسی استحصال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کے دو سالوں تک کہنے کے بعد میں لاس اینجلس آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے ریسلنگ پروموشن ایجنسی میں کام کروانا چاہتے ہیں اور میں اس وقت تک ان کے ساتھ رہ سکتی ہوں جب تک مجھے اچھا گھر نہ مل جائے ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے گھر پر ہی میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ۔




ڈیوڈ لگانا کے علاوہ جارڈن ڈیولن ، ٹریوس بینکس ، جو کیفے ، میٹ ریڈل ، جیک گیلاگھر اور ٹائیلر بیٹ جیسے اسٹار کھلاڑی الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ کئی خواتین ریسلنگ اسٹار نے آگے آکر اپنی آپ بیتی ٹویٹر پر شیئر کی ہے ۔ ان سب الزامات کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کا کہنا ہے کہ وہ ان سبھی الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں ۔ وائس پریسیڈنٹ لگانا کے خلاف عائد الزامات کی جانچ کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے ۔
First published: Jun 21, 2020 08:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading