نیرج چوپڑا نے رقم کی تاریخ، پہلی بار بنے دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی, 1400 سے زائد پوائنٹس بھی کر لیے حاصل

 اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ جیولین تھرو رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار وہ دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے ہیں

اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ جیولین تھرو رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار وہ دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے ہیں

اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ جیولین تھرو رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار وہ دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے ہیں

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی. اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ جیولین تھرو رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار وہ دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے ہیں۔ چوپڑا 1455 نمبروں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ وہ گراناڈا کے عالمی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز (1433) سے 22 پوائنٹس آگے رہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے گن راجیہ چیک کے جیکوب وڈلیچ 1416 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوپڑا (25) گزشتہ سال 30 اگست کو دنیا کے نمبر 2 پر پہنچ گئے تھے لیکن اس کے بعد سے وہ پیٹرز کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

    نیرج چوپڑا نے بھی موجودہ سیزن کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے دوحہ میں منعقدہ ڈائمنڈ لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیرج نے 88.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔ نیرج چوپڑا اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد زیورخ اترے تھے اور تب ڈائمنڈ لیگ میں 89.63 میٹر کی برچھی پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اب وہ 4 جون کو نیدرلینڈز میں ہونے والے فینی بلینکرز کوئن گیمز میں حصہ لیں گے۔

    سفید لباس میں سپنا چھودری نے Cannes 2023 میں بکھیرا حسن کا جلوہ، لوگوں نے لئے مزے

    1سال میں KKR کیلئے کچھ نہیں بدلا، ایک کمزوری، ایک کمزوری نے کیا بیڑا غرق، بس ایک نام رنکو سنگھ گونجا

    'میں نے سالوں تک سب کچھ برداشت کیا'، ونیش پھوگاٹ بولیں، اب برج بھوشن کی گرفتاری تک لڑیں گے

    اپنی کارکردگی کے حوالے سے نیرج چوپڑا نے گزشتہ دنوں میں کہا تھا کہ وہ پیرس اولمپکس تک اپنا کھیل جاری رکھنا چاہیں گے۔ اگلے اولمپکس 2024 میں ہونے والے ہیں۔ ڈائمنڈ لیگ میں جیت کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔ یہاں پرفارم کرنا سب کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن میں کھیل کو مزید آگے لے جانا چاہتا ہوں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: