உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: وانندو ہسرنگا کی ’پھرکی‘ میں پھنسی ‘اورینج آرمی‘، بنگلورو نے حیدرآباد کو 67 رنوں سے روندا

    آئی پی ایل 2022: بنگلورو نے حیدرآباد کو 67 رنوں سے روندا

    آئی پی ایل 2022: بنگلورو نے حیدرآباد کو 67 رنوں سے روندا

    فاف ڈوپلیسی کی کپتانی اننگ کے بعد اسپنر وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) کی شاندار گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو (SRH vs RCB) نے آئی پی ایل کے 54ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 67 رنوں سے شکست دی۔

    • Share this:
      ممبئی: فاف ڈوپلیسی کی کپتانی اننگ کے بعد اسپنر وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) کی شاندار گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو (SRH vs RCB) نے آئی پی ایل کے 54ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 67 رنوں سے شکست دی۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی 12 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے۔ اس کے 14 پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر قابض ہے۔ دوسری طرف سن رائزرس حیدرآباد کی گیارہ میچوں میں یہ چھٹی شکست ہے۔

      آر سی بی کی طرف سے رکھے گئے 193 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ‘اورینج آرمی‘ (Orange Army) کے نام سے مشہور حیدرآباد کی ٹیم 19.2 اوور میں 125 رن ہی بناسکی۔ حیدرآباد کی طرف سے راہل ترپاٹھی نے سب سے زیادہ 58 رنوں تعاون دیا۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کی طرف سے اسپنر وانندو ہسرنگا نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 18 رن خرچ کرکے 5 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کے کھاتے میں دو وکٹ گئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: عمران ملک کی رفتار کو نظر انداز کرنا مشکل، آئی پی ایل کا ادا کرنا چاہئے شکریہ

      حیدرآباد کے دونوں سلامی بلے باز صفر پر ہوئے آوٹ

      حیدرآباد کی شروعات بے حد خراب رہی۔ کپتان کین ولیمسن کو ایس آر ایچ کی اننگ کی پہلی ہی گیند پر شہباز احمد نے اپنے بہترین تھرو سے انہیں پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد پانچویں گیند پر ابھیشیک شرما بھی آوٹ ہوگئے۔ ابھیشیک شرما کو گلین میکسویل نے بولڈ کیا۔ ابھیشیک بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ بہترین فارم میں چل رہے ایڈین مارکرم بھی کچھ خاص کمال نہیں کرسکے اور 21 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مارکرم کو وانندو ہسرنگا نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

      حیدرآباد نے 89 کے کل اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔ نکولس پورن 14 گیندوں پر 19 رن بناکر پویلین لوٹے۔ پورن کو ہسرنگا نے شہباز احمد کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جگدیش سوچت کو دو رن کے ذاتی اسکور پر ہسرنگا نے اپنا تیسرا شکار بنایا۔ راہل ترپاٹھی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر چکما کھا گئے اور مہیپال لومرور کو کیچ تھماکر آوٹ ہوگئے۔ ترپاٹھی نے 37 گیندوں پر 58 رن بنائے اور وہیں کارتک تیاگی تیز گیند باز ہیزل ووڈ کے دوسرے شکار بنے۔ ششانک سنگھ 8 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہیں ہسرنگا نے میکسویل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: