உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری لنکا کے تین کھلاڑیوں پر لگی ایک سال کی پابندی ، 38 لاکھ روپے کا جرمانہ ، جانئے کیوں

    سری لنکا کے تین کھلاڑیوں پر لگی ایک سال کی پابندی ، 38 لاکھ روپے کا جرمانہ ، جانئے کیوں ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے (India vs Sri Lanka) کے اگلے ہی دن سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں (3 Sri Lankan PLayers Banned) پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے کے اگلے ہی دن سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے تین کھلاڑیوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تین کھلاڑیوں پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے ۔ کسل مینڈس ، نروشن ڈکویلا اور دھنشکا گنا تلکا کو انگلینڈ میں بایو ببل توڑنے کا قصوروار پایا گیا ، جس کے بعد ان تینوں کرکٹروں پر ایک سال کی پابندی لگادی ہے ۔ یہ تینوں کھلاڑی ایک سال تک بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے اور ساتھ ہی مینڈس ، ڈکویلا اور گناتلکا چھ مہینے تک گھریلو کرکٹ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ اس کے علاوہ تینوں کھلاڑیوں پر 10 ملین سری لنکائی کرنسی یعنی تقریبا 38 لاکھ ہندوستانی روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے ۔

      کسل مینڈس ، نروشن ڈکویلا اور گناتلکا بایوببل توڑنے کے قصوروار پائے گئے تھے ۔ یہ تینوں ہی کھلاڑی بایوببل توڑ کر ڈرہم کی سڑکوں پر گھومتے دیکھے گئے تھے ۔ کسی فین نے ان کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ، تب سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس کا علم ہوا ۔ اس کے بعد تینوں ہی کھلاڑیوں کو انگلینڈ سے فورا واپس سری لنکا بلا لیا گیا اور ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز سے بھی انہیں باہر رکھا گیا ۔ اب سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تینوں ہی کھلاڑیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہے ۔


      موجودہ سری لنکائی ٹیم میں یہ تینوں کھلاڑی کافی سینئر تھے ، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بایوببل توڑ کر انگلینڈ اور اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جان کو خطرے میں ڈالا ، جس کے بعد سری لنکائی کرکٹ انتظامیہ نے ان پر ایک سال کی پابندی لگائی ہے ۔ اس کارروائی کے ساتھ ہی اب یہ تینوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔

      خیال رہے کہ کسل مینڈس ، ڈکویلا اور گناتلکا کے بغیر ہی سری لنکائی ٹیم نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتی اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں سات وکٹوں سے جیت حاصل کرکے اس نے سیریز پر دو ایک سے قبضہ کرلیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: