ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ: نمبرون انگلینڈ کو سری لنکا نے روندا، 20 رنوں سے دے دی شکست

سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا انتخاب کیا اور50 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر232 رن بنائے۔ جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 212 رنوں پرآوٹ ہوگئی۔

  • Share this:
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ: نمبرون انگلینڈ کو سری لنکا نے روندا، 20 رنوں سے دے دی شکست
سری لنکا نے نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو 20 رنوں سے شکست دے دی۔

جوروٹ اوربین اسٹوکس کی نصف سنچری اننگ کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم 233 رنوں کا ہدف حاصل نہیں کرسکی اورآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ 20 رنوں سے ہارگئی۔ لیڈس کے ہیڈلنگلے کے میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں جوفرا آرچر اور مارک ووڈ کی شاندارگیند بازی کے دم پر انگلینڈ نے سری لنکا کو 232 رنوں پرروک ریا۔ جبکہ اس کے جواب میں انگلینڈ 47 اوورمیں 212 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔


انگلینڈ کی بلے بازی لائن اپ کو دیکھ کر امید کی جارہی تھی کہ اپنی طوفانی بلے بازی سے وہ جلد ہی یہ ہدف حاصل کرلیں گے، لیکن اننگ کی دوسری ہی گیند پرلست ملنگا نے جانی بیرسٹو (0) کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ونس اورروٹ اننگ کو سنبھالتے، ویسے ہی ساتویں اوور میں ملنگا نے ونس (14) کو کسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ ونس کے جانے کے بعد کریز پرکپتان ایان مورگن آئے، جنہوں نے جوروٹ کے ساتھ سست مگربہترین شراکت کی۔ دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 47 رنوں کی شراکت ہوئی۔


حالانکہ ایان مورگن (21) ادانا کی فل ٹاس گیند پر انہیں کو کیچ تھما بیٹھے اورواپس لوٹ گئے۔ جوروٹ اوراسٹوکس نے اننگ کو سنبھالا اوراس دوران روٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ حالانکہ دونوں کے درمیان یہ شراکت ٹیم کو جیت نہیں دلاپائی اورملنگا کی گیند پر جوروٹ (57) رن بناکر وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔


آرچراورووڈ کے سامنے بے بس نظرآرہی تھی سری لنکا

اس سے قبل ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات بے حدخراب رہی اورتین رن کے اسکورپرہی دونوں سلامی بلے باز دمتھ کرونا رتنے اور کسل پریرا پویلین لوٹ گئے۔ مشکل میں نظرآرہی سری لنکا کو فرنانڈو اورکسل مینڈس نے سنبھالا، جن کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 59 رنوں کی شراکت ہوئی۔ عالمی کپ مین اپنا پہلا میچ کھیل رہے فرنانڈو 49 رن بناکرمارک ووڈ کی گیند پرآوٹ ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد اینجلو میتھیوز نے مینڈس کے ساتھ مل کراننگ کو سنبھالا۔ پورے ٹورنامنٹ میں اب تک فلاپ رہے اینجلو میتھیوز نے اہم کردارنبھاتے ہوئے ناٹ آوٹ 85 رن بناکرٹیم کو 50 اوور میں 200 سے اوپرپہنچادیا۔
First published: Jun 22, 2019 12:07 AM IST