உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس عظیم کھلاڑی کے سامنے ہوئی عصمت دری، ٹیم سے دکھایا گیا باہرکا راستہ

    سری لنکائی کھلاڑی دنشکا گنا تلکلا: فائل فوٹو

    سری لنکائی کھلاڑی دنشکا گنا تلکلا: فائل فوٹو

    سری لنکائی سلامی بلے بازدنشکا گنا تلکا کوسری لنکا کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔ گنا تلکا کی موجودگی میں ان کے ایک دوست پرعصمت دری کا الزام لگا ہے۔

    • Share this:
      سری لنکا نے جنوبی افریقہ کا دوٹسٹ میچوں کی سیریزمیں 0-2 سے کلین سوئپ توکردیا ہے، لیکن اس کے مداحوں کے لئے ایک بری خبرہے۔ دوسرے ٹسٹ میں دونوں اننگ میں شاندارنصف سنچری لگانے والے سلامی بلے بازدنشکا گنا تلکا کوسری لنکا کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔

      خبروں کے مطابق گنا تلکا کے ایک دوست پرایک غیرملکی لڑکی نے عصمت دری کا الزام لگایا ہے، جس شخص پرالزام لگا ہے وہ بھی لندن کا شہری ہے۔ لڑکی نے جوکیس درج کرایا ہے، اس میں گنا تلکا کانام بھی شامل ہے۔

      گنا تلکا عصمت دری معاملے میں تو ملزم نہیں ہیں، لیکن ملزمان کے مطابق وہ جرم کے وقت جائے واردات پرموجود تھے۔ ایف آئی آرمیں گنا تلکا کانام آنے کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے اوراب ان کے خلاف جانچ ہوگی۔

      آپ کوبتا دیں کہ کولمبومیں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں گنا تلکا نے دونوں اننگوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ گناتلکا نے ٹسٹ سیریزمیں40.25 کی اوسط سے 161 رن بنائے تھے، لیکن اب اس بلے بازکوایک غلطی کی بڑی سزا بھگتنی پڑسکتی ہے۔ سری لنکا کے ایک اورکھلاڑی وینڈرسے کومینیجمنٹ نے معطل کیا ہے۔ وینڈرسے ویسٹ انڈیزدورہ پر ٹیم کو بتائے بغیرایک کلب میں گئے تھے، جس کے بعد ان پرسری لنکائی بورڈ نے کارروائی کی تھی۔
      First published: