ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا کی کمزورٹیم نے پاکستان کےگیند بازوں کو بری طرح سے پیٹا، فیلڈنگ میں بھی کٹ گئی ناک

کراچی میں تیسرے ونڈے کے دوران پاکستان کے گیند بازوں اور فیلڈرس نے بے حد خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  • Share this:
سری لنکا کی کمزورٹیم نے پاکستان کےگیند بازوں کو بری طرح سے پیٹا، فیلڈنگ میں بھی کٹ گئی ناک
پاکستانی گیند بازوں کی سری لنکائی بلے بازوں نے کی زبردست پٹائی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم بھلے ہی اپنا ہیڈ کوچ تبدیل کرچکی ہو، لیکن اس کی ٹیم پہلے کی ہی طرح ہے۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ونڈے میں پاکستان نے اپنی خراب گیند بازی اورخراب فیلڈنگ کی مثال پیش کرتے ہوئے سری لنکا کی دوسرے درجے کی ٹیم سے بھی 297 رن بنوا دیئے۔ سری لنکا کی طرف سے اس کے سلامی بلے باز دنشکا گناتلکا نے شاندار 133 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ شناکا نے محض 24 گیندوں میں 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کپتان تریمانے اورڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر منود بھانوکا نے 36-36 رنوں کی اننگ کھیلی۔


پاکستان کی خراب گیند بازی


سری لنکا کے کپتان تریمانے نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ شروعات اچھی نہیں رہی اورتیسرے اوور میں ہی اوشکا فرنانڈو 4 رن بنا کرمحمد عامر کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان تریمانے اور گناتلکا نے دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی بڑی شراکت کرکے ٹیم کو بحران سے باہرنکالا۔ سری لنکا نے 10.1 اوور میں اپنے 50 رن مکمل کئے اورگنا تلکا نے 56 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 20 ویں اوور میں محمد نواز نے سری لنکا کے کپتان کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اینجیلو پریرا اورگنا تلکا نے 50 رنوں کی شراکت کی، جس میں پریرا نے محض 13 رنوں کا تعاون دیا۔


سری لنکا کے بلے باز دنشکا گنا تالکا نے ونڈے میں دوسری سنچری لگائی۔
سری لنکا کے بلے باز دنشکا گنا تالکا نے ونڈے میں دوسری سنچری لگائی۔


اس شراکت کے بعد ڈیبیو کررہے بھانوکا اورگنا تلکا نے مل کر چوتھے وکٹ کے لئے 74 رن جوڑڈالے۔ گنا تلکا نے 100 گیندوں میں اپنی دوسری ونڈے سنچری مکمل کی۔ 41 ویں اوور سے 45 ویں اوور کے درمیان سری لنکا کو تین بڑے جھٹکے لگے۔ مناد بھانوکا، شیہان جے سوریہ اورسنچری لگانے والے گنا تلکا کو اپنا وکٹ گنوانا پڑا۔ حالانکہ اس کے بعد ساتویں نمبرپر بلے بازی کرنے آئے شناکا نے محض 24 گیندوں میں 43 رنوں کی شانداراننگ کھیل کر سری لنکا کا اسکور297 رنوں تک پہنچا دیا۔

پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے اپنے ایک وکٹ کے لئے 10 اوور میں 81 رن لٹا دیئے۔ وہاب ریاض نے چھٹی بارونڈے کرکٹ میں 80 سے زیادہ رن دیئے ہیں۔ صرف گیند بازی ہی نہیں پاکستان کی فیلڈنگ بھی بے حد خراب رہی، جس کا سوشل میڈیا پرزبردست مذاق بنا۔

ٹوئٹر
ٹوئٹر
First published: Oct 02, 2019 11:45 PM IST