نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کا پہلا سپر فور مقابلہ گزشتہ شام سری لنکا اور افغانستان (Sri Lanka vs Afghanistan) کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں سری لنکائی ٹیم کو چار وکٹ سے جیت ملی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گہما گہمی بھی دیکھی گئی۔ اس دوران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
دراصل افغان ٹیم کے لئے 17واں اوور راشد خان (Rashid Khan) ڈالنے آئے۔ ان کے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر سری لنکائی بلے باز دنشکا گناتھلکا (Danushka Gunathilaka) نے زبردست ریورس شاٹ لگاتے ہوئے چوکا لگایا۔ اس کے بعد وہ جوش میں راشد خان کے سامنے کچھ بڑبڑاتے ہوئے نظر آئے۔
دنشکا گناتھلکا کے اس برتاو سے راشد خان بھی اپنا آپا کھو بیٹھے اور انہیں بھی اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حالانکہ راشد خان کے مشتعل ہوتے ہی گناتھلکا نے حالات کو بھانپ لیا اور خاموشی اختیار کرلی اور ’سوری‘ کہتے ہوئے بلے بازی کے لئے لوٹ گئے۔ اس درمیان میدان میں راشد خان کو امپائر کے ساتھ بھی بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے اپنے اس اوور کی چوتھی گیند پر گناتھلکا کو بولڈ کرتے ہوئے حساب بھی برابر کرلیا۔ دراصل راشد خان کے خلاف ایک بار پھر دنشکا گنا تھلکا نے سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن اس بار راشد خان پہلے سے محتاط تھے۔ انہوں نے ہوشیاری سے لینتھ بال پھینک کر بلے باز کو بولڈ کردیا۔ اس مقابلے میں گنا تھلکا 33 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ وہیں راشد خان کو ایک کامیابی ملی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔