உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022 Auction: اسٹیو اسمتھ کو پہلے آئی پی ایل میں نہیں ملا خریدار، پھر میچ میں ہوئے حادثہ کا شکار

    اسٹیو اسمتھ کو پہلے آئی پی ایل میں نہیں ملا خریدار، پھر میچ میں ہوئے حادثہ کا شکار

    اسٹیو اسمتھ کو پہلے آئی پی ایل میں نہیں ملا خریدار، پھر میچ میں ہوئے حادثہ کا شکار

    آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مداحوں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایک دن پہلے اسٹیو اسمتھ کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ یہ حادثہ سری لنکا کےخلاف سڈنی میں ہوئے دوسرے ٹی 20 (Aus vs SL Sydney T20) کے آخری اوور میں پیش آیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مداحوں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایک دن پہلے اسٹیو اسمتھ کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ یہ حادثہ سری لنکا کےخلاف سڈنی میں ہوئے دوسرے ٹی 20 (Aus vs SL Sydney T20) کے آخری اوور میں پیش آیا تھا۔ اسی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ جس وقت، انہیں یہ چوٹ لگی، اس وقت ہندوستان میں آئی پی ایل آکشن بھی چل رہا تھا اور اس میں بھی اس کھلاڑی کے ہاتھ مایوسی ہی آئی۔ کیونکہ انہیں کسی بھی ٹیم نے ںہیں خریدا۔

      اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 میں باونڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے۔ اس دوران اننگ کے آخری اوور میں مہیش تیکشنا نے مڈ وکٹ کی طرف ایک زبردست شاٹ لگایا۔ اسٹیو اسمتھ نے چھکا بچانے کے چکر میں ڈائیو لگائی۔ حالانکہ وہ اس کوشش میں ناکام رہے اور ان کا سر بھی زمین پر جالگا۔ اس کے بعد اسمتھ میدان پر اپنی پیشانی پکڑ کر بیٹھ گئے۔ ساتھی کھلاڑی پیٹ کمنس اور گلین میکسویل فوراً ان کی مدد کے لئے دوڑے اور کچھ دیر بعد میڈیکل ٹیم بھی میدان پر پہنچی اور انہیں ابتدائی علاج دیا۔



      اسٹیو اسمتھ میدان سے چل کر باہر گئے

      چوٹ اتنی گہری نہیں تھی اور وہ خود چلتے ہوئے میدان کے باہر گئے۔ حالانکہ اس کے بعد وہ سپر اوور میں فیلڈنگ کرنے کے لئے نہیں اترے۔ آسٹریلیا نے یہ مقابلہ جیت لیا اور پانچ ٹی20 کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کرلی۔

      اسمتھ کے پاکستان دورے سے پہلے فٹ ہونے کی امید

      اسٹیو اسمتھ کے زخمی ہونے سے نہ صرف آسٹریلیائی ٹیم، بلکہ مداح بھی پریشان ہوگئے تھے۔ اب اس بلے باز نے ٹوئٹ کیا ہے، ‘میری فکر کرنے کے لئے آپ سبھی کا شکریہ، میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جلد ٹھیک ہوجاوں گا‘۔



      سر میں لگی چوٹ کے سبب اسٹیو اسمتھ اب سری لنکا کے خلاف باقی ٹی20 مقابلے نہیں کھیلیں گے۔ ان کی چوٹ سے آسٹریلیائی ٹیم بھی فکر مند ہے۔ کیونکہ اسے آئندہ ماہ پاکستان دورے پر جانا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ حالانکہ ٹیم کو امید ہے کہ اسٹیو اسمتھ ہفتے بھر کے اندر سر کی چوٹ سے ابھر جائیں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: