ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی کو مایوس کن کارکردگی کا بڑا نقصان، اس کھلاڑی نے چھین لیا نمبر ایک کا تاج

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اپنا نمبر ایک کا تاج گنوا دیا اور آسٹریلیا کے بلےباز اسٹیون اسمتھ پھرسے اول نمبر پرآگئے ہیں۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی کو مایوس کن کارکردگی کا بڑا نقصان، اس کھلاڑی نے چھین لیا نمبر ایک کا تاج
اسٹیون اسمتھ نے چھین لیا وراٹ کوہلی سے نمبر ایک کا تاج

دبئی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اپنا نمبر ایک کا تاج گنوا دیا اور آسٹریلیا کے بلےباز اسٹیون اسمتھ پھرسے اول نمبر پرآگئے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی حال ہی میں نیوزی لینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ میں بلےبازی میں خراب کارکردگی رہی۔ انہوں نے ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 2 اور دوسری اننگ میں 19 رن بنائےتھے، جس کے خمیازہ کے طور پر انہیں اپنی نمبر ایک رینکنگ گنوانی پڑی۔


وراٹ کوہلی نہیں رہے نمبر ایک بلےباز۔


وراٹ کوہلی کو ا س کارکردگی سے 22 ریٹنگ پوائنٹس کا نقصان ہوا اور وہ 928پوائنٹس سے 906پوائنٹ پر پھسل گئے۔ اسمتھ کے 911پوائنٹس ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ میں نمبر ایک رینکنگ حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ وراٹ کوہلی اور اسٹیون اسمتھ کے مابین صرف پانچ پوائنٹس کا فاصلہ ہے اور وراٹ کے پاس دوسرے ٹیسٹ میں بہترکارکردگی کرکے نمبر ایک کا مقام حاصل کرنے کا موقع رہےگا۔

First published: Feb 26, 2020 11:59 PM IST