உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی آل راونڈر اسٹورٹ بنی نے کرکٹ کو کہا الوداع، ونڈے کرکٹ میں اب تک نہیں ٹوٹا ان کا ریکارڈ

    ہندوستانی آل راونڈر اسٹورٹ بنی نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے پیر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 37 سال کے اسٹورٹ بنی لمبے وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی آل راونڈر اسٹورٹ بنی نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے پیر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 37 سال کے اسٹورٹ بنی لمبے وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔ سال 2016 کے بعد سے انہوں نے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا تھا۔ حالانکہ وہ گھریلو کرکٹ کے ذریعہ ٹیم میں واپسی کی کوششیں کر رہے تھے۔ سال 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے بہترین ہندوستانی کرکٹر روجر بنی کے بیٹے اسٹورٹ بنی نے ہندوستان کے لئے 6 ٹسٹ، 14 ونڈے اور تین ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔

      اسٹورٹ بنی کے نام ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کی طرف سے سب سے بہترین گیند بازی کا ریکارڈ ہے۔ سال 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف انہوں نے 4 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ آج تک ان کے ریکارڈ کو کوئی ہندوستانی گیند باز نہیں توڑ پایا۔ اسٹورٹ بنی کے نام ٹسٹ کرکٹ میں 194 رن اور تین وکٹ، ونڈے میں 230 رن اور 20 وکٹ، ٹی-20 میں 35 رن اور ایک وکٹ ہے۔ اسٹورٹ بنی نے 95 فرسٹ کلاس میچوں میں 4 ہزار 796 رن بنائے اور 148 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں 100 لسٹ اے میچوں میں 1788 رن بنانے کے ساتھ ہی 99 وکٹ بھی حاصل کئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: