اپنے زمانے کے بہترین بلے باز سنیل گواسکر نے چنئی سوپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کا سب سے بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا کپتان نہ کبھی ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہوگا۔ دھونی نے 12 اپریل کو چنئی میں راجستھان رائلس کے کلاف میچ میں اتر کر چنئی سوپر کنگس کی طرف سے کپتان کے طور پر 200 میچ کھیلنے کا ریکارڈ بنایا۔
یہ 41 سالہ سابق ہندوستانی کپتان ایسا اعزاز حاصل کرنے والے آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ان کی ٹیم یہ میچ تین رن سے ہار گئی تھی۔ سابق ہندوستانی کپتان گواسکر نے کہا، چنئی سوپر کنگس جانتی ہے کہ مشکل حالات سے کیسے باہر نکلنا ہوتا ہے۔ یہ صرف دھونی کی کپتانی سے ہی ممکن ہوپایا ہے۔ 200 میچوں میں کپتانی کرنا بے حد مشکل ہے۔ اتنے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنا بوجھ ہے اور اس سے ان کا مظاہرہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
آئی پی ایل براڈکاسٹروں کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق ، گواسکر نے کہا، لیکن ماہی ایک مختلف قسم کے ہیں۔ وہ ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں۔ ان جیسا کپتان نہ کبھی ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔ دھونی آئی پی ایل کے آغاز سے ہی چنئی سوپر کنگز کا حصہ رہے ہیں۔
اس درمیان، اس آئی پی ایل ٹیم کو دو سال (2016-17) کے لیے معطل کر دیا گیا تھا جب اس کے حکام غیر قانونی کاموں میں ملوث پائے گئے اور پھر 2016 میں اس نے 14 میچوں میں پونے سوپر جائنٹس کی قیادت کی۔ اس طرح وہ آئی پی ایل میں اب تک 214 میچوں میں کپتانی کر چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔