ہوم » نیوز » اسپورٹس

سنیل گواسکر کا بڑا بیان- سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سے زیادہ مقبول ہیں مہندر سنگھ دھونی

مہندرسنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) دنیا کے اکلوتے کپتان ہیں، جنہوں نے آئی سی سی کے سبھی خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ دھونی عالمی کپ، ٹی -20 عالمی کپ اور چمپئنز ٹرافی جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔

  • Share this:
سنیل گواسکر کا بڑا بیان- سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سے زیادہ مقبول ہیں مہندر سنگھ دھونی
سنیل گواسکر کا بڑا بیان- سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سے زیادہ مقبول ہیں مہندر سنگھ دھونی

ابو ظہبی: ہندوستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) نے مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ دو بار کے عالمی کپ فاتح کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ہندوستان میں مقبولیت سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ سابق کپتان سنیل گواسکر 13 ویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کمنٹری کے لئے ابو ظہبی میں ہیں۔ واضح رہے کہ اسی سال 15 اگست کو دھونی نے ونڈے اور ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔


دھونی کے چاہنے والے پورے میں


مہندر سنگھ دھونی نے گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ وہ 2019 عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ کے بعد پہلی بار میچ کھیلنے کے لئے میدان پر اترے تھے۔ آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے قبل سنیل گواسکر نے کہا، ’دھونی رانچی سے آئے ہیں، جہاں بہت کرکٹ کا رواج نہیں ہے، اس لئے پورا ہندوستان انہیں چاہتا ہے۔ سچن تندولکر کو چاہنے والے ممبئی اور کولکاتا میں تو وراٹ کوہلی کو چاہنے والے دہلی اور بنگلورو میں زیادہ ملیں گے، لیکن دھونی کے مداح پورے ہندوستان میں ہیں۔


ہندوستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) نے مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی جم کر تعریف کی ہے۔
ہندوستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سنیل گواسکر (Sunil Gavaskar) نے مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی جم کر تعریف کی ہے۔


دھونی کو حاصل ہے یہ بڑا اعزاز

مہندرسنگھ دھونی دنیا کے اکلوتے کپتان ہیں، جنہوں نے آئی سی سی کے سبھی خطاب اپنے نام کئے ہیں۔ دھونی عالمی کپ، ٹی -20 عالمی کپ اور چمپئنز ٹرافی جیتنے والے واحد کپتان ہیں۔ مہندرسنگھ دھونی نے بطور کپتان 332 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس دوران دھونی کے بلے سے 11,207 رن نکلے اور انہوں نے 11 سنچری اور 71 نصف سنچری لگائی۔ دھونی نے ہندوستان کے لئے 200 ونڈے میچ، 60 ٹسٹ میچ اور 72 ٹی-20 میچوں میں کپتانی کی ہے۔ اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی اپنے کیریئر میں 8 بار آئی سی سی ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مہندر سنگھ دھونی سال 2008 سےلےکر 2014 تک مسلسل آئی سی سی ونڈے ٹیم میں رہے تھے اور 2006 میں بھی انہوں نے اس ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading