ہندوستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم نے 12 رنوں سے جیت درج کی۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 349 رن بورڈ پر لگائے تھے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.2 اور میں 337 رنوں پر سمٹ گئی۔ حریف ٹیم نے 131 رنوں پر 6 وکٹ گنوادئیے تھے۔
اس کے بعد کیوی بلے باز مائیکل بریسویل اورمچیل سینٹنر نے شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو جیت کے قریب لا کر کھڑا کردیا تھا۔ بریسویل نے 78 گیندوں میں 12 چوکے اور 10 چھکوں کی مدد سے 140 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ مچیل سینٹنر 57 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی اس بلے بازی کو دیکھ کر سابق ہندوستانی بلے باز سنیل گواسکر نے ٹیم انڈیا سے ناراضگی سے ظاہر کی ہے۔ گواسکر نے بتائی ٹیم کی کمی
سنیل گواسکر نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، میرا ایسا ماننا ہے کہ ٹارگیٹ کو دفاع کرنا ہمیشہ سے ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک مسئلہ رہا ہے۔ ٹیم رنوں کا پیچھا کرنے کے معاملے میں کافی شاندار ہے، لیکن جب بات بچانے کی آتی ہے، تو ٹیم اس معاملے میں ٹھیک نہیں کرپاتی ہے۔ انڈیا کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ وہ 350 رنوں کا پیچھا آسانی سے کرلیتی ہے۔‘
رنوں کا دفاع کرنے میں کمزور ہے ٹیم انڈیا انہوں نے آگے کہا، ’ہم نے دیکھا ہے کہ ہندوستانی ٹیم رن دفاع کرنے میں کافی پیچھے ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی دیکھا گیا ہے کہ ٹیم 190-200 رنوں تک پہنچ رہی ہے، لیکن اس کو دفاع کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ اس سے یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ٹیم کو اپنی گیندبازی میں بہتری کرنے کی بہت ضرورت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔