گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر، جمی ہوئی برف پر کھیلا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ
بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں آج ایک مقامی کرکٹ کلب کی جانب سے منعقد کئے گئے سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ جمی ہوئی برف پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں گریز کی درجن بھر ٹیموں نے شرکت کی۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 05, 2021 12:34 PM IST

جمی ہوئی برف پر کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں گریز کی درجن بھر ٹیموں نے شرکت کی۔
جموں۔کشمیر: بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں آج ایک مقامی کرکٹ کلب کی جانب سے منعقد کئے گئے سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ جمی ہوئی برف پر کھیلے گئے اس ٹورنامینٹ میں گریز کی درجن بھر ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامینٹ کا فائنل مقابلہ مرکوٹ اور چور وٙن کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا گیا جبکہ اس موقعے پر نو راجپوت کے کمانڈنگ افسر ایس ڈی پی او گریز پیر زادہ اعجاز اور گریز کی بی ڈی سی چیرمین فہمیدہ بیگم نے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
فائنل مقابلے اور انعامات کی تقسیم کے دوران شدید برف باری کا سلسلہ جاری تھا تاہم اس کے باوجود جوش و جزبے سے لبریز گریز کے نوجوانوں نے مقابلے اور انعامات کی تقریب میں حصہ لیا ۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ گریز میں ہر سال بھاری برف باری ہوتی ہے اور برف باری بھی اس قدر کہ پوری گریز وادی تقریبا چھ ماہ تک باقی ملک سے کٹ کر رہ جاتی ہے تاہم غیر موافق موسمی حالات کے باوجود گریز کے نوجوان پچھلے کہی سالوں سے سُنو کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرتے ہیں تاکہ گریز میں وِنٹر سپورٹس شروع کرایا جاسکے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گریز میں وِنٹر سپورٹس شروع کرنے کے کافی امکانات موجود ہیں تاہم علاقے کو ونٹر سپورٹس کے حوالے سے بلکل نظر انداز کیا جارہا ہے مقامی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بل بوتے پر جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرکے ارباب اقتدار تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ گریز میں آسانی سے وِنٹر سپورٹس شروع کرایا جاسکتا ہے ۔