ہوم » نیوز » اسپورٹس

حیدرآباد نے توڑا شکست کا سلسلہ، بیرسٹونےچھکا لگا کرچنئی کے خلاف دلائی 6 وکٹ سے جیت

گزشتہ سیزن میں حیدرآباد نےچنئی سپرکنگس کے خلاف سبھی میچ گنوائے تھے۔ اس بارحیدرآباد نےشکست کا سلسلہ توڑتے ہوئے دھونی کے بغیر اتری چنئی کی ٹیم کے خلاف جیت درج کی۔

  • Share this:
حیدرآباد نے توڑا شکست کا سلسلہ، بیرسٹونےچھکا لگا کرچنئی کے خلاف دلائی 6 وکٹ سے جیت
گزشتہ سیزن میں حیدرآباد نےچنئی سپرکنگس کے خلاف سبھی میچ گنوائے تھے۔ اس بارحیدرآباد نےشکست کا سلسلہ توڑتے ہوئے دھونی کے بغیر اتری چنئی کی ٹیم کے خلاف جیت درج کی۔

سن رائزرس حیدرآباد نے اپنی شکست کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ چنئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 132 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں حیدرآباد نے 16.5 اوورمیں ہی ہدف کوآسانی سے حاصل کرلیا۔ بیرسٹو نے ناٹ آوٹ 61 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ وارنرنے 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔


ڈیوڈ وارنرنے چنئی سپرکنگس کے خلاف محض 24 گیندوں میں نصف سنچری لگائی۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے پاور پلے کے اندرہی اپنی نصف سنچری پوری کرلی۔ وارنرنے یہ کارنامہ پانچویں بارانجام دیا ہے جبکہ کرس گیل جیسے بلے بازنے پاورپلے کے اندر3 بارنصف سنچری لگائی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں حیدرآباد نے چنئی سپرکنگس کے خلاف سبھی میچ گنوائے تھے۔ اس بارحیدرآباد نے شکست کا سلسلہ توڑتے ہوئے جیت درج کی۔ حیدرآباد کی اس سیزن میں یہ چوتھی جیت ہے۔ وہیں دھونی کی غیرموجودگی میں رینا نے بطورکپتان مسلسل تیسرا میچ گنوایا ہے۔ دھونی کمر درد کے سبب یہ میچ نہیں کھیل سکے۔


اس سے قبل چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کافی سست بلے بازی کی۔ فاف ڈوپلیسی نے 45 رن، شین واٹسن نے 31 رن بناکرچنئی کو بہترین شروعات دلائی، لیکن اس کے بعد دوسرے بلے باز کچھ خاص مظاہرہ نہیں کرسکے۔ امباتی رائیڈو 21 گیندوں میں 25 اورجڈیجہ نے گیندوں میں 10 ہی رن بنائے۔
First published: Apr 17, 2019 11:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading