ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: منیش پانڈے اور وجے شنکر کی شاندار بلے بازی سے حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو روند دیا

سن رائزرس حیدرآباد نے منیش پانڈے اور وجے شنکر کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئی پی ایل 2020 کے 40 ویں مقابلے میں راجستھان رائلس کو شکست دے دی۔ راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنائے تھے۔

  • Share this:
IPL 2020: منیش پانڈے اور وجے شنکر کی شاندار بلے بازی سے حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو روند دیا
IPL 2020: منیش پانڈے اور وجے شنکر کی شاندار بلے بازی سے حیدرآباد نے راجستھان رائلس کو روند دیا

نئی دہلی: سن رائزرس حیدرآباد نے منیش پانڈے اور وجے شنکر کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئی پی ایل 2020 کے 40 ویں مقابلے میں راجستھان رائلس کو شکست دے دی۔ راجستھان رائلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنائے تھے۔ جواب میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نے محض 2 وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس طرح سے حیدرآباد نے 8 وکٹ سے جیت حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ اس کے دو بڑے بلے بازوں کو پہلے تین اوور میں ہی راجستھان رائلس نے پویلین بھیج دیا تھا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رن اور جانی بیرسٹو 10 رن بناکرپویلین لوٹ گئے۔ دونوں بلے بازوں کو جوفرا آرچر نے پویلین کی راہ دکھائی۔ حالانکہ اس کے بعد منیش پانڈے نے گیند بازوں پر حملے کرتے ہوئے 8 چھکے اور 4 چوکے لگاکر 48 گیندوں پر 83 رنوں کی شاندار ناٹ آوٹ اننگ کھیلی۔ جبکہ وجے شنکر نے 51 گیندوں پر ناٹ آوٹ 52 رنوں کی اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔


راجستھان رائلس کی بات کریں تو اس کے لئے سب سے زیادہ 36 رن سنجو سیمسن نے بنائے۔ بین اسٹوکس نے بھی 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ راجستھان کو رابن اتھپا نے تیز شروعات دی، لیکن وہ بدقسمت طریقے سے 19 رن پر آوٹ ہوگئے۔ پاور پلے میں راجستھان رائلس نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 47 رن بنائے۔ راجستھان کی ٹیم نے پہلے 10 اوور میں 74 رن بنائے۔ سنجو سیمسن اور اسٹوکس کے درمیان نصف سنچری کی شراکت ہوئی۔ دونوں نے ٹیم کے اسکور تک 86 رنوں تک پہنچایا، لیکن اس کے بعد سنجو سیمسن نے 36 رن کے ذاتی اسکور پر اپنا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں جیسن ہولڈر نے بولڈ کردیا۔ سنجو سیمسن کے جانے کے بعد بین اسٹوکس بھی 30 رن کے ذاتی اسکور پر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسٹار بلے باز بٹلر بھی ناکام رہے اور محض 9 رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد ریان پراگ نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 20 رن بنائے، لیکن وہ ہولڈر کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ کپتان اسمتھ بھی 19 رن پر ہولڈر کا شکار ہوئے۔ راجستھان کے لئے ہولڈر نے تین وکٹ حاصل کئے۔ وجے شنکر اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔


 


 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 11:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading