میدان پر چھا گئی ’سوپر وومن‘، ہوا میں چھلانگ لگا کر رادھا یادو نے پکڑا شاندار کیچ، دیکھیں ویڈیو

میدان پر چھا گئی ’سوپر وومن‘، ہوا میں چھلانگ لگا کر رادھا یادو نے پکڑا شاندار کیچ، دیکھیں ویڈیو

میدان پر چھا گئی ’سوپر وومن‘، ہوا میں چھلانگ لگا کر رادھا یادو نے پکڑا شاندار کیچ، دیکھیں ویڈیو

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 211 رن بنائے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کے لیے دعوت دئیے جانے کے بعد کپتان میگ لیننگ کی نصف سنچری کی مدد سے یوپی وارئیرس کے خلاف وومنس پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو یہاں چار وکٹ پر 211 رن کا مضبوط اسکور بنایا ۔ دہلی کیپٹلس اور یو پی وارئیرس کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے 11ویں اوور میں ایک دلچسپ موڑ آیا، 11ویں اوور میں شیکھا پانڈیہ کی پہلی گیند پر دیپتی شرما نے لانگ آن پر شاٹ لگایا جسے رادھا یادو نے شاندار ڈائیو لگاتے ہوئے لو کیچ کو لپک لیا۔

    جواب میں بلے بازی کرنے اتری یوپی وارئیرس کی ٹیم کی شروعات دہلی کے مقابلے اچھی نہیں رہی، اوپنر ہیلی اور شویتا سہراوت کی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے صرف 29 رن ہی جوڑے، کرن نوگرے صرف 2 رن ہی بناسکی۔

    یوپی نے دہلی کے دئیے 212 رنوں کے ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے 4 وکٹ گنوادئیے۔  بہرحال، جیس جوناسن نے یوپی کو ایک ہی اوور میں لگاتار دو جھٹکے دئیے۔ اس سے پہلے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے 4 وکٹ کے نقصان پر 211 رن بنائے تھے۔


    اس سے قبل، ویمنس پریمیئر لیگ کے چوتھے میچ میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلا گیا میچ کافی دلچسپ رہا۔ اس میچ میں بنگلور کی کپتان سمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے  بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ حالانکہ، ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا کیونکہ ٹیم نے پاور پلے کے اندر ہی چار وکٹ گنوا دئیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ممبئی کی گیندبازوں کا قہر، 4 رن کے اندر بنگلور کی چار کھلاڑیوں کوبھیجاپویلین، دیکھیں ویڈیو

    یہ بھی پڑھیں:

    پی ایس ایل: کیرون پولارڈ نے کرکٹ کی دنیا میں مچایا تہلکہ، ٹی20 کرکٹ میں کردیا یہ کارنامہ
    ممبئی کے برے بورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلور کے لیے سمرتی مندھانا اور صوفی ڈیوائن نے اننگ کی شروعات کی۔ دونوں نے پہلے اوور سے ہی بلے بازوں کے لیے فائدہ مند پچ پر ممبئی کے گیندبازوں کے خلاف حملہ کیا اور تیزی سے رن بنانے کی کوشش کی لیکن بنگلور زیادہ وقت تک رن بنانا جاری نہیں رکھ پائی اور ممبئی کی گیندبازوں نے میچ واپسی کرنے میں زیادہ دیر نہیں دکھائی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: