نئی دہلی: امرپالی (Amrapali) اور مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے درمیان چل رہے اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ (Delhi High Court) کے ذریعہ تشکیل کی گئی ثالثی کمیٹی کی سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ سے متعلق سپریم کورٹ (Supreme Court) نے کرکٹر ایم ایس دھونی اور امرپالی کو نوٹس جاری کیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے اس معاملے کو حل کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کی ایک ریٹائر جج جسٹس وینا ویرول کی صدارت میں ایک ثالثی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بس، تھوڑا انتظار اور... آرہی ہے ‘راولپنڈی ایکسپریس‘، تاریخ کا بھی ہوا انکشاف، دیکھیں ویڈیو دھونی نے امرپالی گروپ سے کی 150 کروڑ روپئے کا مطالبہسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران متاثرین کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ایک طرف فنڈ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو فلیٹ نہیں مل پا رہا ہے۔ دوسری طرف دھونی نے 150 کروڑ روپئے کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ ثالثی کمیٹی کے پاس لے گئے ہیں۔
اگر اس معاملے میں ثالثی کمیٹی دھونی کے حق میں حکم دے دیتی ہے تو امرپالی کو 150 کروڑ روپئے دینے پڑیں گے، جس سے فلیٹ خریداروں کو فلیٹ ملنا مشکل ہوجائے گا۔ اس دلیل کے بعد سپریم کورٹ نے کرکٹر دھونی کو نوٹس جاری کردیا۔ فی الحال عدالت نے ثالثی کمیٹی پر روک نہیں لگائی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔