ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری سنت کوسزا دینے کا ذمہ سپریم کورٹ نےبی سی سی آئی کےلوکپال کوسونپ دیا، یہ ہے وجہ

جسٹس اشوک بھوشن اورجسٹس کے ایس جوسف کی بینچ نے بی سی سی آئی کے ذریعہ دائرکی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے بورڈ کے لوکپال کو سزا طے کرنے کےلئے تین ماہ کا وقت دیا۔

  • Share this:
سری سنت کوسزا دینے کا ذمہ سپریم کورٹ نےبی سی سی آئی کےلوکپال کوسونپ دیا، یہ ہے وجہ
ایس سری سنت

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے لوکپال جج (ریٹائرڈ) ڈی کے جین آئی پی ایل 2013 اسپاٹ فکسنگ معاملے میں کرکٹرایس سری سنت کی سزا پرفیصلہ کریں۔ آپ کو بتادیں کہ سری سنت پرآئی پی ایل 2013 میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں تا عمر پابندی عائد کی تھی، جسے گزشتہ ماہ عدالت نے ہٹا دیا تھا اوراب بی سی سی آئی سے ان کی (سری سنت) سزا پراز سرنوغورکرنےکوکہا ہے۔


بہرحال جسٹس اشوک بھوشن اورجسٹس کے ایس جوسف کی بینچ نے بی سی سی آئی کے ذریعہ دائرکی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے بورڈ کے لوکپال کو سزا طےکرنےکے لئےتین ماہ کا وقت دیا۔ ویسےاس معاملے میں بی سی سی آئی نےاپنی دلیل میں کہا تھا کہ سری سنت کوسزا دینے والی انتظامی کمیٹی اب وجود میں نہیں ہے، ایسے میں یہ معاملہ لوکپال کے پاس جانا چاہئے۔


جبکہ سپریم کورٹ نےکہا تھا کہ اس کا فیصلہ سری سنت کےخلاف دہلی ہائی کورٹ میں چل رہی کارروائی کومتاثرنہیں کرے گا۔ بہرحال ٹرائل کورٹ نےسری سنت پرسےآئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کےسبھی الزامات مسترد کردیئےتھے، لہٰذا دہلی پولیس معاملےکوسپریم کورٹ لےگئی تھی۔

First published: Apr 05, 2019 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading