اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سپریم کورٹ میں آج بی سی سی آئی کی عرضی پر سماعت، عہدیداروں کی میعاد سے متعلق ہوگا فیصلہ

    سپریم کورٹ (فائل فوٹو)

    سپریم کورٹ (فائل فوٹو)

    BCCI's Plea: اس سے قبل جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت والی کمیٹی نے بی سی سی آئی میں اصلاحات کی سفارش کی تھی جسے سپریم کورٹ نے قبول کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی کے آئین کو سپریم کورٹ نے منظور کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      سپریم کورٹ (Supreme Court) نے پیر کے روز کہا کہ وہ آج یعنی 13 ستمبر کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کی ایک درخواست پر سماعت کرے گی جس میں صدر اور سکریٹری سمیت اس کے عہدیداروں کی میعاد سے متعلق آئین میں ترمیم کرنے کی عدالت سے اجازت مانگی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنی مجوزہ ترمیم میں اپنے عہدیداروں کے لیے کولنگ آف پیریڈ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے سورو گنگولی (Sourav Ganguly) اور جے شاہ (Jay Shah) متعلقہ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں چھ سال مکمل کرنے کے باوجود صدر اور سیکریٹری کے عہدے پر برقرار رہ سکیں گے۔

      جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور ہیما کوہلی کی بنچ نے بی سی سی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو بتایا کہ وہ منگل کی سہ پہر کو کرکٹ بورڈ کے کام سے متعلق دیگر معاملات کے ساتھ اس معاملے کو بھی اٹھائے گا۔ سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ منیندر سنگھ اور سینئر ایڈوکیٹ پی ایس نرسمہا کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کے بعد تمام درخواستوں کو جمع کرنے اور اسے عدالت کے سامنے لانے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اس معاملہ کو بہتر طور پر حل کرسکیں۔

      اس کیس کے درخواست گزار آدتیہ ورما ہیں۔ جنہوں نے ابتدائی طور پر اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن میں بہت سی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں اور عدالت کی اجازت کے بغیر اس کے آئین کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس پر مہتا نے پہلے عدالت سے کہا تھا کہ پہلے کے احکامات کے مطابق آئین میں ترمیم کیسے کی جائے؟ اس کے لیے مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی لیے کرکٹ باڈی نے ایک درخواست دائر کی ہے۔

      بی سی سی آئی کی درخواست ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز اور بی سی سی آئی کے تمام عہدیداروں کی میعاد کے درمیان لازمی کولنگ آف پیریڈ کو ختم کرکے اس کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ سمیت اپنے عہدیداروں کی میعاد سے متعلق آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      اس سے قبل جسٹس آر ایم لودھا کی قیادت والی کمیٹی نے بی سی سی آئی میں اصلاحات کی سفارش کی تھی جسے سپریم کورٹ نے قبول کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی کے آئین کو سپریم کورٹ نے منظور کیا ہے۔ یہ قانون کسی بھی ایسے شخص کے لیے لازمی تین سال کا کولنگ آف پیریڈ مقرر کرتا ہے جس نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن یا بی سی سی آئی میں تین سال کی دو بار مسلسل خدمات انجام دیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: