اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سریش رینا نے خراب ہوٹل روم کی وجہ سے چھوڑا آئی پی ایل، دھونی سے بھی ہوا تنازعہ

    سریش رینا نے خراب ہوٹل روم کی وجہ سے چھوڑا آئی پی ایل

    سریش رینا نے خراب ہوٹل روم کی وجہ سے چھوڑا آئی پی ایل

    چنئی سپرکنگس کے مالک این شری نواسن نے سریش رینا پر سنسنی خیز الزام لگایا ہے۔ این شری نواس کا الزام ہے کہ سریش رینا کسی گھریلو وجہ سے نہیں بلکہ من کے مابق ہوٹل روم نہیں ملنے کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سریش رینا کا آئی پی ایل 2020 کے پورے سیزن سے باہر ہونے کی وجہ ان کی گھریلو وجہ بتائی جارہی تھی۔ مانا جا رہا تھا کہ اپی بیٹی گریسی، بیٹے ریو اور اہلیہ پرینکا کی صحت کی انہیں فکر تھی، اس لئے انہوں نے پورا آئی پیایل 2020 درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور وہ دبئی سے دہلی لوٹ آئے۔ لیکن اس درمیان چنئی سپرکنگس کے مالک این شری نواسن نے سریش رینا پر سنسنی خیز دعوی کیا ہے۔ این شری نواس کا الزام ہے کہ سریش رینا کسی گھریلو وجہ سے نہیں بلکہ من کے مابق ہوٹل روم نہیں ملنے کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑ کر گئے ہیں۔

      سریش رینا نے ہوٹل روم کی وجہ سے چھوڑا آئی پی ایل؟

      چنئی سپرکنگس کے مالک شری نواسن نے آوٹ لک کے ساتھ خاص بات چیت کی ہے۔ آوٹ لک کا دعویٰ ہے کہ سریش رینا نے مرضی کے مطابق ہوٹل روم نہیں ملنے کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑا ہے۔ دبئی میں سریش رینا کے ہوٹل روم میں بالکنی نہیں تھی۔ جبکہ دھونی کے کمرے میں بالکنی تھی۔ سریش رینا بالکل دھونی جیسا کمرہ اپنی فیملی کے لئے چاہتے تھے، لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہوں نے غصے میں آکر ٹیم کو چھوڑ دیا اور دبئی سے دہلی لوٹ آئے۔ آوٹ لک کی خبر کے مطابق سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تنازعہ بھی ہوا اور اس کے بعد ٹیم کے مالک شری نواسن نے اس موضوع پر کپتان سے چرچا بھی کی۔

      آوٹ لک کی خبر کے مطابق سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تنازعہ بھی ہوا اور اس کے بعد ٹیم کے مالک شری نواسن نے اس موضوع پر کپتان سے چرچا بھی کی۔
      آوٹ لک کی خبر کے مطابق سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی کے درمیان تنازعہ بھی ہوا اور اس کے بعد ٹیم کے مالک شری نواسن نے اس موضوع پر کپتان سے چرچا بھی کی۔


      سریش رینا پر ٹیم کا کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن رپورٹ کے مطابق سریش رینا دبئی پہنچنے کے بعد سے ہی اپنے ہوٹل کے کمرے سے مایوس تھے۔ سریش رینا بایو ببل اور کوارنٹائن کے سخت ضوابط کے سبب دھونی جیسا کمرہ چاہتے تھے۔ سریش رینا کو ایسا روم چاہئے تھا، جس میں بڑی بالکنی ہوں۔ مہندر سنگھ دھونی نے سریش رینا سے بات کی، لیکن وہ انہیں خاموش نہیں کرسکے اور اس کے بعد حالات بے قابو ہوگئے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: