سریش رینا نے کہا، ’ایک ملک کے طور پر ہمارے پاس آج ایسے موضوع ہیں، جن کے حل کی ضرورت ہے۔
اترپردیش کے سید مشتاق علی ٹرافی ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انہیں جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے ہاتھوں 8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹورنامنٹ میں اترپردیش کی لگاتار تیسری شکست ہے۔
الور: اترپردیش کے سید مشتاق علی ٹرافی ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انہیں جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے ہاتھوں 8 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹورنامنٹ میں اترپردیش کی لگاتار تیسری شکست ہے۔ اترپردیش اس سے قبل پنجاب سے 11 رن اور ریلوے سے 8 وکٹوں سے شکست کھا چکا تھا۔
اترپردیش کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 124 رن ہی بنا سکی۔ اسٹار بلے باز سریش رینا کا کھاتہ نہیں کھلا۔
اترپردیش کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 124 رن ہی بنا سکی۔ اسٹار بلے باز سریش رینا کا کھاتہ نہیں کھلا۔ اوپنر مادھو کوشک نے 26، کپتان پریم گرگ نے 35، شبھم چوبے نے 28 اور آریان جویال نے ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔ جموں وکشمیر نے 15 اووروں میں دو وکٹوں پر 126 رن بنا کر میچ جیت لیا اور تین میچوں میں اپنی دوسری جیت حاصل کی۔ عبد الصمد نے ناٹ آوٹ 54 اور شبھم کھجوریا نے ناٹ آوٹ 34 رن کی اننگ کھیلی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔