اپنا ضلع منتخب کریں۔

    متحدہ عرب امارات سے اچانک ہندوستان لوٹے چنئی سپرکنگس کے بلے باز سریش رینا، آئی پی ایل کے پورے سیزن سے ہوئے باہر

    متحدہ عرب امارات سے اچانک ہندوستان لوٹے چنئی سپرکنگس کے بلے باز سریش رینا

    متحدہ عرب امارات سے اچانک ہندوستان لوٹے چنئی سپرکنگس کے بلے باز سریش رینا

    سریش رینا (Suresh Raina) نے 15 اگست کو مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات  (یو اے ای) پہنچی چنئی سپر کنگس (Chennai Super Kings) کے بلے باز سریش رینا (Suresh Raina) فیملی وجوہات سے ملک واپس آگئے ہیں۔ وہ پورے سیزن آئی پی ایل 2020 (IPL) کے لئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ چنئی سپرکنگس کے سی ای او کے ای وشوناتھن نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی اور کہا کہ ٹیم اس وقت ان کی فیملی کی پوری حمایت کر رہی ہے۔



      چنئی سپرکنگس کے سی ای او نے ٹوئٹر پر لکھا، ’سریش رینا ذاتی وجوہات سے ہندوستان لوٹ چکے ہیں۔ وہ پورے سیزن کے لئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ چنئی سپرکنگس اس وقت سریش رینا اور ان کی فیملی کو پوری حمایت دے رہی ہے’۔ واضح رہے کہ اسی سال مارچ میں سریش رینا دوبارہ والد بنے تھے۔ ان کی اہلیہ پرینکا چودھری نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ بیٹے کا نام دونوں نے ریو رکھا تھا۔

      چنئی سپرکنگس کے اراکین کو دبئی پہنچنے کے بعد ہی کورونا ہوا تھا، جس کے بعد جمعہ کو پوری ٹیم کو کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔
      چنئی سپرکنگس کے اراکین کو دبئی پہنچنے کے بعد ہی کورونا ہوا تھا، جس کے بعد جمعہ کو پوری ٹیم کو کوارنٹائن کردیا گیا تھا۔


      کوارنٹائن میں تھی چنئی کی پوری ٹیم

      چنئی سپرکنگس کے اراکین کو دبئی پہنچنے کے بعد ہی کورونا ہوا تھا، جس کے بعد جمعہ کو پوری ٹیم کو کوارنٹائن کر دیا گیا تھا۔ ایسی خبریں چل رہی تھیں کہ چنئی سپرکنگس کے کل 11 اراکین کو کورونا ہوا ہے، جس میں سے ایک ہندوستانی کھلاڑی بھی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چنئی سپرکنگس کی ٹیم چیپک میں پانچ دن کا کیمپ کرنے کے بعد 21 اگست کو دبئی پہنچی تھی اور وہ 6 دن کے کوارنٹائن پیریڈ میں تھی۔ سریش رینا بھی ٹیم کے ساتھ دبئی پہنچے تھے۔ وہ چنئی میں ہوئے کیمپ کا بھی حصہ تھے، جہاں باقی ٹیم ہوٹل میں بند تھی، وہیں سریش رینا ملک لوٹ آئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: