ملک کے لئے کھیلنے کے بعد اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں: سریش رینا
کرکٹر سریش رینا کے خلاف ممبئی پولیس نے درج کیا معاملہ
سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا نے کہا ہے کہ ملک کی پندرہ برس تک نمائندگی کرنے کے بعد میں اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے جس کو نکھارنا میرا خواب ہے۔
جموں: سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا نے کہا ہے کہ ملک کی پندرہ برس تک نمائندگی کرنے کے بعد میں اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے جس کو نکھارنا میرا خواب ہے۔ سریش رینا نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے سکریٹری سرمد حفیظ کے ہمراہ منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں سریش رینا کرکٹ اکیڈمی اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار بھی موجود تھے۔ سابق کھلاڑی نے کہا کہ ملک کے لئے پندرہ برس کھیلنے کے بعد میں جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا: ' میں نے ملک کے لئے پندرہ برس تک کھیلا اور اب جموں و کشمیر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، یہاں کے کھلاڑیوں میں کافی صلاحیت ہے جیسا کہ حال ہی میں یہاں کے ایک کھلاڑی نے آئی پی ایل کے میچوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بچے آئیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکے'۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا خواب ہے کہ جموں وکشمیر کے بچے آگے بڑھیں اور ملک کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا کہ میں جی لگا کر محنت کر کے یہاں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھاروں گا تاکہ اگلے چند برسوں کے دوران آئی پی ایل میں جموں وکشمیر کی خود کی ایک ٹیم ہو۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔