کشمیر کے پسماندہ بچوں میں کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں سریش رینا
کشمیر کے پسماندہ بچوں میں کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں سریش رینا
حال ہی میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونے والے سریش رینا نے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ سنگھ کو لکھے گئے ایک خط میں اس تجویز کا ذکر کیا ہے۔
نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا نے جموں و کشمیر کے پسماندہ بچوں کو کرکٹ میں اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ماضی میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سریش رینا نے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور اننت ناگ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سندیپ سنگھ کو لکھے گئے ایک خط میں اس تجویز کا ذکر کیا ہے۔
سریش رینا نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس خط کے ذریعے مرکزی خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور جموں و کشمیر کے پسماندہ بچوں کو کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع فراہم ہوگا۔
33 سالہ سریش رینا نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس خط کے ذریعے مرکزی خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور جموں و کشمیر کے پسماندہ بچوں کو کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں ہے بلکہ اس سے ہم میں ایک ایسا عمل پیدا ہوتا ہے جو لوگوں کے ایک گروپ میں پیشہ ورانہ اخلاقیات کے ساتھ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست اور صحت مند رہنے میں مدد دیتا ہے۔ جب کوئی بچہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی کوئی تربیت حاصل کرتا ہے تو وہ طرز زندگی کے نظم و ضبط کی اہمیت کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کے ساتھ بھی ڈھل جاتا ہے۔ یہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔