ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے گزشتہ کچھ وقت سے جدوجہد کررہے سوریہ کمار یادو سے اپنی اننگ کی شروعات میں تھوڑا محتاط رہنے کی صلاح دی ہے۔ ممبئی انڈینس کے اس بلے باز نے گزشتہ سیشن میں ٹیم کے لیے کئی بڑی اننگز کھیلی تھیں لیکن موجودہ سیزن کے شروعاتی دو میچ میں وہ 15 اور 1 رن کی اننگ ہی کھیل پائے ہیں، وہیں دہلی کیپٹلس کے خلاف بنا رن بنائے پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے تین میچوں میں بھی وہ بنا کوئی رن بنائے ہی پویلین آوٹ ہوکر چلے گئے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کے سابق کوچ روی شاستری نے سوریہ کمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اندھیرے کے بعد روشنی ہوتی ہے، سوریہ کمار اس چیز کو بہت جلد محسوس کرنے والا ہے۔‘
انہوں نے کہا، اسے میری یہی صلاح ہوگی کہ اننگ کی شروعات میں تھوڑا وقت لے، وقت سے میرا مطلب 20-30 منٹ نیہں، وہ چھ سے آٹھ گیند کی اننگ کے بعد فارم حاصل کرلے گا۔‘ اس سابق کھلاڑی نے کہا کہ ایک اچھی اننگ سے اس کی پریشانی دور ہوجائے گی، اسے اسی کی ضرورت ہے۔‘
بتادیں کہ دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ کے دوران سوریہ کمار کو مکیش کمار نے اسی جگہ آوٹ کیا، جہاں وہ بڑے بڑے شاٹ آسانی کے ساتھ ماردیا کرتے تھے۔ دراصل،مکیش کمار کی لیگ سائیڈ باونس گیند پر سوریہ نے فائن لیگ پر زبردست شارٹ کھیلا، جہاں کلدیپ یادو موجود تھے۔ سوریہ کے اس ہوائی شاٹ کو کلدیپ نے آسانی کے ساتھ کیچ کرلیا۔ سوریہ نے اپنی اننگ میں یہ پہلی ہی گیند کھیلی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔