உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: راجستھان رائلس کے خلاف میچ سے پہلے ممبئی انڈینس سے جڑا اسٹار کھلاڑی

    سوریہ کمار یادو ممبئی انڈینس ٹیم کے اسٹور کھلاڑیوں میں شمار ہیں، جو اپنا آئیسولیشن پورا کرنے کے بعد ٹیم سے جڑگئے۔ (Twitter/MI)

    سوریہ کمار یادو ممبئی انڈینس ٹیم کے اسٹور کھلاڑیوں میں شمار ہیں، جو اپنا آئیسولیشن پورا کرنے کے بعد ٹیم سے جڑگئے۔ (Twitter/MI)

    ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) ٹیم کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں آغاز کے لئے تیار ہیں۔ اپنی انگلی کی چوٹ کے سبب ابھرنے کے بعد سوریہ کمار راجستھان رائلس کے خلاف میچ (MI vs RR) سے قبل جمعرات کو ممبئی انڈینس ٹیم سے وابستہ ہوگئے۔

    • Share this:
      ممبئی: ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) ٹیم کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) آئی پی ایل کے 15ویں سیزن میں آغاز کے لئے تیار ہیں۔ اپنی انگلی کی چوٹ کے سبب ابھرنے کے بعد سوریہ کمار راجستھان رائلس کے خلاف میچ (MI vs RR) سے قبل جمعرات کو ممبئی انڈینس ٹیم سے وابستہ ہوگئے۔ ممبئی ٹیم نے سوریہ کمار یادو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ سوریہ کمار یادو نے آئیسولیشن مکمل کرلیا ہے اور انہوں نے ٹیم سے جڑنے کے بعد ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔

      سوریہ کمار یادو کو گزشتہ مہینے ویسٹ انڈیز کے خالف گھریلو سیریز کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے سبب انہیں بنگلور میں قومی کرکٹ اکادمی جانا پڑا۔ وہ باز آباد کاری کے دور سے گزر رہے تھے۔ اسی کے سبب 27 مارچ کو دہلی کیپٹلس کے خلاف ممبئی انڈینس کے سیزن کے شروعاتی آئی پی ایل میچ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اب ممبئی کو ہفتہ کے روز دو اپریل کو راجستھان رائلس کے خلاف میچ کھیلنا ہے، جو ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      PAK vs AUS: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنایا، ووین رچرڈس پیچھے چھوٹے، کوہلی آس پاس نہیں

      فرنچائزی سے جاری بیان کے مطابق ’سوریہ کمار یادو اپنے لازمی آئیسولیشن سے باہر آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے اپنے ساتھی کیرون پولارڈ، ایشان کشن اور جسپریت بمراہ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا۔ ان کی موجودگی سے ٹیم پرجوش ہے۔

      ممبئی کو 27 مارچ کو دہلی نے 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ٹیم 178 رنوں کے اسکور کا بچاو کرنے میں ناکام رہی تھی۔ دہلی نے اکشر پٹیل اور للت یادو کے درمیان ساتویں وکٹ کے لئے اٹوٹ 75 رنوں کی شراکت داری کی بدولت میچ کو 18.2 اوور میں جیت لیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: