உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC T20i Rankings: سوریہ کمار یادو رینکنگ میں اوپر آئے، بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا، رضوان نشانے پر

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ (AP)

    آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں سوریہ کمار یادو کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔ (AP)

    ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو شاندار کارکردگی کے سبب آئی سی سی ٹی20 رینکنگ (ICC T20i Rankings) میں ٹاپ-3 پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم چوتھے مقام پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان اول پوزیشن پر قائم ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) موجودہ وقت میں ٹی20 کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 میں بھی انہوں نے 46 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ وہ شاندار کارکردگی کے سبب آئی سی سی ٹی20 رینکنگ (ICC T20i Rankings) میں ٹاپ-3 پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

      بابر اعظم چوتھے مقام پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان پہلے کی طرح ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر ہیں۔ گیند بازی میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو ایک مقام فائدہ ہوا ہے۔ وہ چوتھے مقام پر آگئے ہیں۔

      محمد رضوان پہلے کی طرح ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
      محمد رضوان پہلے کی طرح ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔


      سوریہ کمار یادو نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 میں 25 گیندوں میں  46 رن بنائے تھے۔ دو چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ ان کے 780 ریٹنگ پوائنٹ ہیں۔ وہیں نمبر-1 پر قابض محمد رضوان کے 825 پوائنٹ ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میں 68 رن بنائے تھے۔ دوسری طرف بابر اعظم صرف 31 رن بناسکے تھے۔ بابر اعظم کے 771 پوائنٹ ہیں۔ وہیں دوسرے نمبر پر قابض مارکرم کے 792 پوائنٹ ہیں۔ اب سوریہ کمار یادو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے محمد رضوان کے نزدیک پہنچنا چاہیں گے۔

      گیند بازی میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو ایک مقام فائدہ ہوا ہے۔
      گیند بازی میں افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو ایک مقام فائدہ ہوا ہے۔


      ٹاپ-10 میں دوسرا کوئی ہندوستانی نہیں

      ٹاپ-10 بلے بازوں کی بات کریں تو دیگر کوئی ہندوستانی اس میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ڈے وان کانوے ساتویں، سری لنکا کے پتھم نسنکا آٹھویں، یو اے ای کے محمد وسیم 9ویں اور جنوبی افریقہ کے ریجا ہینڈرگس 10 ویں نمبر پرہیں۔ روہت شرما 14ویں اور وراٹ کوہلی 16ویں نمبر ہیں۔ وراٹ کوہلی کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ کے ایل راہل 5 مقام اوپر 18ویں نمبر پر ہیں۔



      روہت شرما 14ویں اور وراٹ کوہلی 16ویں نمبر ہیں۔
      روہت شرما 14ویں اور وراٹ کوہلی 16ویں نمبر ہیں۔



       گیند بازی رینکنگ میں ہندوستانی تیز گیند باز بھونیشور کمار کو 2 مقام کا جھٹکا لگا ہے۔ وہ ساتویں سے 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹی20 میں 4 اوور میں 52 رن خرچ کئے تھے اور وکٹ بھی نہیں لے سکے تھے۔ جوس ہیزل ووڈ پہلے، تبریز شمسی دوسرے اور عال راشد تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا چوتھے سے پانچویں مقام پر آگئے ہیں۔ دیگر کوئی ہندوستانی گیند باز ٹاپ-20 میں نہیں ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: