نئی دہلی: ریکارڈ پانچ بار کی آئی پی ایل چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس کو پیر کے روز بڑا جھٹکا لگا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کےخلاف سیزن کے 56ویں مقابلے (MI vs KKR) سے قبل ممبئی انڈینس کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو کے لیگ سے ہٹنے کی خبر آئی۔
سوریہ کمار یادو چوٹ کے سبب درمیان سیزن سے باہر ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق ممبئی انڈینس فرنچائزی نے بھی کردی ہے۔ ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خالف میچ میں ٹاس سے پہلے اس بارے میں سوشل میڈیا پر جانکاری دی۔
ممبئی انڈینس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق، 31 سالہ سوریہ کمار یادو کے بائیں ہاتھ کی نسوں میں کھنچاو آگیا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان پر نظر رکھ رہی ہے۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے بھی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد سوریہ کمار یادو کے زخمی ہونے کے بارے میں بتایا۔ روہت شرما نے کہا کہ سوریہ کمار یادو زخمی ہیں اور ان کی جگہ رمن دیپ سنگھ کو پلیئنگ الیون میں موقع ملا۔
سوریہ کمار یادو نے موجودہ سیزن میں ممبئی انڈیس کے لئے 8 میچ کھیلے اور 3 نصف سنچریوں کی بدولت کل 303 رن بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 145.67 اور اوسط 43.29 کا رہا۔ ممبئی انڈینس کے لئے حالانکہ سیزن اچھا نہیں رہا اور اسے پہلی جیت مسلسل 8 میچ ہارنے کے بعد ملی۔ اب اس کے پلے آف میں پہنچنے کا امکان بھی ختم ہوچکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔