உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم یا سوریہ کمار یادو، کون ہے کس پر بھاری، ہندوستانی کھلاڑی پاکستانی کپتان سے پیچھے نہیں

    Suryakumar Yadav vs Babar Azam: ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وقت ہندوستان کے سوریہ کمار یادو کی سب سے زیادہ بحث ہو رہی ہے۔ وہ ابھی رینکنگ میں نمبر-2 پر ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم  (Babar Azam) کی نمبر-1 کی کرسی پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) آج ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی20 میں بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب رہے، تو وہ بڑا کارنامہ انجام دیں گے۔ وہ ابھی ٹی20 رینکنگ میں بطور بلے باز نمبر-2 پر قابض ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نمبر-1 پر ہیں۔ سوریہ کمار یادو اگر 50 رن بنا لیتے ہیں، تو دنیا کے نمبر-1 بلے باز بن جائیں گے۔

      ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو 31 سال کے ہندوستانی بلے باز نے صرف 22 مقابلے ہی کھیلے ہیں۔ اس سال اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے لئے بھی انہیں ٹیم کی سب سے اہم کڑی کہا جا رہا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز سیریز (IND vs WI) کے پہلے 3 میچوں میں بطور سلامی بلے باز اترے۔ عام طور پر وہ مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں۔

      سوریہ کمار یادو نے گزشتہ سال مارچ میں ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔ جنوری 2021 سے ٹی20 انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی کارکردگی کو دیکھیں تو سوریہ کمار یادو کا ریکارڈ بے حد شاندار ہے۔ وہ 22 میچ کی 20 اننگوں میں 38 کی اوسط سے 648 رن بناچکے ہیں۔ ایک سنچری اور 5 نصف سنچری لگائی ہے۔ یعنی وہ ہر چھٹی اننگ میں 50 سے زیادہ رن بناتے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 176 کا رہا ہے، جو بے حد شاندار ہے۔

      30 بار کھیلی 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ

      سوریہ کمار یادو کے اوور آل ٹی20 کے ریکارڈ کو دیکھیں، تو انہوں نے 216 میچوں کی 194 اننگوں میں 32 کی اوسط سے 4872 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 29 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 145 کا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی طرف سے مسلسل اچھی کارکردگی کرتے رہے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ہندوستانی ٹیم میں بھی جگہ ملی۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 ہزار سے زیادہ اور لسٹ اے میں تین ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔

      بابر اعظم اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں کافی پیچھے

      اب بابر اعظم کے گزشتہ دو سال کے ٹی20 انٹرنیشنل کے ریکارڈ کو دیکھیں، تو انہوں نے 30 میچوں کی 27 اننگوں میں 39 کی اوسط سے 1005 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 10 نصف سنچری لگائی ہے۔ 122 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی۔ اسٹرائیک ریٹ 129 ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے اوسط کو دیکھیں تو یہ تقریباً برابر ہے، لیکن اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں سوریہ کمار یادو کافی آگے ہیں۔ بابر اعظم نے 74 ٹی20 انٹرنیشنل کی 69 اننگوں میں 46 رنوں کی اوسط سے 2686 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 26 نصف سنچری لگائی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: