ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد اظہر الدین: 18 اننگوں میں فلاپ، ٹیم سے معطل ہونے کے بعد لگائی طوفانی سنچری، اب 54 گیندوں میں لگائے 137 رن

سید مشتاق علی ٹرافی 2021 میں کیرلا کے سلامی بلے باز محمد اظہرالدین (Mohammed Azharuddeen) نے محض 37 گیندوں میں سنچری لگائی، 54 گیندوں میں 137 رن بنائے، اننگ میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

  • Share this:
محمد اظہر الدین: 18 اننگوں میں فلاپ، ٹیم  سے معطل ہونے کے بعد لگائی طوفانی سنچری، اب 54 گیندوں میں لگائے 137 رن
محمد اظہر الدین: 18 اننگوں میں فلاپ، ٹیم سے معطل ہونے کے بعد لگائی طوفانی سنچری

نئی دہلی: سید مشتاق علی ٹرافی 2021 میں ہر دن ایک سے بڑھ کر ایک مقابلے ہو رہے ہیں، جس میں ہندوستانی کھلاڑی اپنی زبردست قابلیت کا ثبوت بھی پیش کر رہے ہیں۔ بدھ کی شب ممبئی میں کرکٹ مداحوں کو ایک ایسی اننگ دیکھنے کو ملی، جس نے ویریندر سہواگ جیسے بلے بازوں کو بھی اپنا مرید بنالیا۔ بات ہو رہی ہے کیرلا کے وکٹ کیپر محمد اظہر الدین  (Mohammed Azharuddeen) کی، جنہون نے ممبئی جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف محض 37 گیندوں میں سنچری لگائی۔ اظہر الدین نے 54 گیندوں میں ناٹ آوٹ 137 رن بنائے اور کیرلا کو 8 وکٹ سے جیت دلائی۔ بڑی بات یہ ہے کہ کیرلا کو 197 رنوں کا بڑا ہدف حاصل کرنا تھا، لیکن اظہر الدین کے طوفان نے اسے بونا ثابت کردیا۔ اظہر الدین نے اپنی طوفانی اننگ میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 253 رنوں سے زیادہ کا رہا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون ہیں محمد اظہر الدین، جن کی بلے بازی نے راتوں رات سبھی کو اپنا مرید بنالیا۔


محمد اظہر الدین (Mohammed Azharuddeen) کی پیدائش 22 مارچ، 1994 کو کیرلا کے تھالانگارا میں ہوا تھا۔ اظہر الدین کا نام ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کے نام پر ہی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد اظہر الدین کے والدین ان کا نام کچھ اور رکھنا چاہتے تھے، لیکن ان کے بڑے بھائی کپتان اظہرالدین کے مداح تھے اور اسی لئے انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کا نام اس سابق کپتان کے نام پر رکھ دیا۔ بڑے بھائی کو امید تھی کہ ان کا بھائی بھی کپتان اظہرالدین کی طرح جارحانہ بلے بازی کرے گا اور 26 سال بعد سید مشتاق علی ٹرافی میں اس کھلاڑی نے انہیں صحیح ثابت بھی کردیا۔




محمد اظہر الدین کا کیریئر

محمد اظہر الدین بے حد ہی باصلاحیت بلے باز ہیں، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ یہ کھلاڑی کیرل کے لئے کھیلے گئے گزشتہ 18 ٹی -20 میچوں میں فلاپ رہا ہے۔ اظہر الدین نے 18 اننگوں میں ایک بھی نصف سنچری نہیں لگائی تھی، لیکن 19 ویں اننگ میں اس بلے باز نے ممبئی کے خلاف سنچری لگادی، جو کہ ان کے ٹی-20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ محمد اظہرالدین کیرلا کے لئے ٹی-20 سنچری لگانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ اظہرالدین نے 2015 میں فرسٹ کلاس ڈیبو کیا تھا، لیکن ان کی کارکردگی اوسط ہی رہی۔ سال 2018 میں اظہرالدین اس وقت تنازعہ میں آئے، جب ان کے کیرلا کے کپتان سچن بیبی کے ساتھ اختلاف ہوگیا تھا اور انہیں 3 میچوں کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔ حالانکہ اب محمد اظہرالدین اپنی طوفانی اننگ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، جسے دیکھ کر ویریندر سہواگ بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

سہواگ ہوئے اظہرالدین کے مرید

خود طوفانی بلے باز رہے ویریندر سہواگ نے اظہرالدین کی بلے بازی کی جم کر تعریف کی۔ سہواگ نے اظہرالدین کے لئے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بلے باز کی اننگ بہت اچھی لگی۔ واضح رہے کہ اظہرالدین نے اپنی اننگ میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے اور یہ سبھی شاٹ سیدھے بلے بلے سے نکلے۔ اظہرالدین کی یہ اننگ انہیں آئی پی ایل 2021 کے دوران بڑا کانٹریکٹ دلا سکتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 14, 2021 06:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading