ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان

رینکنگ میں پاکستان پہلے نمبرپرہے جبکہ ٹیم انڈیا دوسرے اورآسٹریلیا تیسرے مقام پرہے، اس لئے دونوں ٹیموں کی ہارجیت کا سب سے زیادہ فرق ٹیم انڈیا پرہی پڑے گا۔

  • Share this:
ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان
پاکستانی کرکٹ ٹیم: فائل فوٹو

آسٹریلیا کو ٹسٹ سیریز میں 0-2 سے ہرانے کے بعد پاکستان اب ٹی -20 سیریز میں آسٹریلیا سے دودوہاتھ کرنے کے لئے تیارہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی -20 سیریز 24 اکتوبرکوشروع ہورہی ہے۔ ویسے اس سیریزمیں شکست یا جیت کا اثرسیدھا ہندوستان پرپڑنے والا ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے موافق حالات کو جاننا ضروری ہے۔


ٹی -20 رینکنگ میں ابھی پاکستان 132 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پرہے۔ ہندوستانی ٹیم 124 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 122 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرہے۔


اگرآسٹریلیا اس سیریزکو 0-3 سے جیت لیتا ہے تووہ 130 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبرپرپہنچ جائے گا۔ وہیں پاکستان 127 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورہندوستان 124 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرکھسک جائے گا، لیکن اگرآسٹریلیا اس سیریزکو 1-2 سے جیتتا ہے تووہ 126 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرآجائے گااورپاکستان 130 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پررہے گا۔ جبکہ 124 پوائنٹ کے ساتھ ہندوستان تیسرے مقام پررہے گا۔


اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں ہی صورتوں میں نقصان ٹیم انڈیا کا ہی ہوگا۔ ایسے میں اگرٹیم انڈیا کو دوسرے مقام پربنے رہنا ہےتو پاکستان کوسیریز 1-2 یا 0-3 سے جیتنا ہوگا۔ 0-3 سے جیتنے پرپاکستان 136 پوائنٹ کے ساتھ  پہلے، ہندوستان 124 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اورآسٹریلیا 118 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبرپرکھسک جائے گا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم: فائل فوٹو

 

CARDIFF, WALES - JUNE 20:  The Indian team look on during the ICC Champions Trophy Semi Final match between India and Sri Lanka at SWALEC Stadium on June 20, 2013 in Cardiff, Wales.  (Photo by Matthew Lewis-ICC/ICC via Getty Images)

ٹیم انڈیا دوسری طرف 21 اکتوبرسے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کھیلنے والی ہے۔ ونڈے رینکنگ میں ٹیم انڈیا ابھی 122 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 69 پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبرپرہے۔ اگرٹیم انڈیا ویسٹ انڈیو کو 0-5 سے یہ سیریز ہرادیتی ہے تو اس کے پوائنٹ میں کل ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوگا۔ مطلب یہ کہ 122 پوائنٹ سے بڑھ کر123 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ اس طرح اس سیریز میں جیت سے ٹیم انڈیا کو رینکنگ کے حساب سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان، محمد عامر باہر ، مگر اس بڑے کھلاڑی کی ہوئی واپسی

یہ بھی پڑھیں:       ابو ظہبی ٹیسٹ : تیز گیند باز محمد عباس کا دھماکہ، پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنوں سے دی مات ، سیریز پر قبضہ

یہ بھی پڑھیں:         میچ میں دو مرتبہ سنچری سے چوک جانے کے باوجود پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کرڈالا یہ بڑا کارنامہ

یہ بھی پڑھیں:                     عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر
First published: Oct 20, 2018 05:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading